Advertisement

حسن بانٹتی غذائیں، جو آپ کی خوبصورتی بڑھائیں

حسن بانٹتی غذائیں، جو آپ کی خوبصورتی بڑھائیں

حسن بانٹتی غذائیں، جو آپ کی خوبصورتی بڑھائیں

یہ قول تو آپ نے ضرور سنا ہوگا کہ آپ جیسا کھاتے ہیں ویسا ہی نظر آتے ہیں اسی لیے ماہرین صحت بخش غذا کھانے اور جنک فوڈ سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی ظاہری صورت اور خدوخال کے بارے اکثر پریشان رہتے ہیں اتو ایسی غذاؤ کو اپنی ڈائٹ میں شامل کریں جو آپ کے حسن کو بڑھانے میں مدد دیں۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاربوہائیڈریٹ سے بھر پور غذائیں کھانے سے آپ کم پر کشش دکھائی دیتے ہیں تاہم اس ضمن میں بہت ساری غذائیں اس کے بر عکس کام کرتی ہیں جن کا استعمال آپ کے حسن کو بڑھا سکتا ہے یہ غذائیں آپ کے خدوخال کو تو بہتر نہیں بناسکتی لیکن آپ کی رنگت کو صاف کرنے، جلد کی ساخت بہتر بنانے، قدرتی چمک اور دلکشی بڑھانے میں ضرور مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

  اگر آپ اپنی جلد کو حسین بنانا چاہتے ہیں تو کیروٹینائڈز سے بھرپور غذاؤں کو انتخاب کریں۔ یہ ایک ایسا مادہ جو بہت سے پھلوں اور سبزیوں کو شوخ اور گہری جیسے جامنی، سرخ، زرد اور نارنجی رنگت فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

کیروٹینائڈز سے بھرپور غذاؤں کا چھ ہفتے تک باقاعدگی سے استعمال جلد کی ساخت کو بہتر بنا کر آپ کے حسن کو برھا سکتا ہے۔

میکنزی برجیس جوکہ رجسٹرڈ ماہر غذائیت ہے کہ کہنا ہے کہ کچھ مطالعات کے مطابق کیروٹینائڈز آپ کی جلد کی لچک، ہائیڈریشن، جلد کی ساخت، جھریوں اور عمر رسیدگی کے نتیجے میں ظاہرہونے والے داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

کیروٹینائڈز سے بھرپور پھل اور سبزیوں میں آلو، گاجر، ٹماٹر، گہرے پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، کیل، سرخ اور نارنگی شملہ مرچ، مکئی، آڑو، تربوز، سیب، آلو بخارہ، آم، کیلے، انگور اور نارنگی شامل ہیں۔ اسی طرح انڈے کی زردی اور پستے میں بھی کیروٹینائڈز کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کیروٹینائڈز سے بھر پور غذائیں نہ صرف آپ کی جلد کو خوبصورت بناتی ہیں بلکہ سورج کی مضر شعاعوں سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح ان پھلوں اور سبزیوں میں ایک خاص قسم کی مہک ہوتی ہے یہی وجہ ہے اسے کھانے سے پسینے کی ناگوار مہک کم ہوجاتی ہے۔ اسی لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت تک کھائیں جب تک آپ خوبصورت نہ ہو جائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version