Advertisement

ہفتے میں کتننے قدم چلنا آپ کی عمر میں 3 برس کا اضافہ کرسکتا ہے؟

ہفتے میں کتننے قدم چلنا آپ کی عمر میں 3 برس کا اضافہ کرسکتا ہے؟

ہفتے میں کتننے قدم چلنا آپ کی عمر میں 3 برس کا اضافہ کرسکتا ہے؟

ماہرین صحت طویل عرصے سے یہ بات جاننے کے لیے کوشش کر رہے ہیں کہ روزانہ کتنے قدم چلنا آپ کی زندگی کو بڑھا سکتا ہے۔ سابقہ بہت سی تحقیق میں روزانہ کی بنیاد پر قدم کی تعداد بتائی گئی تھی تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ جس میں دن کے بجائے ہفتے اور سال کا دورانیہ بھی بتایا گیا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق دو سال تک ہفتے میں تین بار 5000 قدم چلنے سے کسی شخص کی متوقع عمر میں تین برس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

وائٹلٹی اور لندن اسکول آف اکنامکس کے ذریعہ شائع کردہ دی وائٹلٹی ہیبٹ انڈیکس جس میں 2013 سے 2023 کے درمیان برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے 10 لاکھ وائٹلٹی پروگرام کے اراکین کے طرز عمل اور عادات کو نوٹ کیا گیا۔

اس تحقیق میں محققین زندگی بھر صحت مند عادات کی تشکیل اور برقرار رکھنے کے بہترین طریقوں کا پتہ لگانا چاہتے تھے اور ساتھ ہی اس سائنس کا تجزیہ کرنا چاہتے تھے کہ کس طرح صحت مند عادات طویل اور صحت مند زندگی کا باعث بن سکتی ہیں۔

محققین کے مطابق ہمارے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تھوڑی مقدار میں جسمانی سرگرمی برقرار رکھنے سے صحت پر دیرپا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Advertisement

وائٹلٹی کے مطابق، جسمانی سرگرمی کا کم ہونا عالمی سطح پر ہر سال 50 لاکھ قبل از وقت اموات سے منسلک ہے، جبکہ دنیا بھر میں پانچ میں سے ایک موت کا تعلق ناقص خوراک سے ہے۔

صحت مند طرز زندگی کے لیے کی جانے والی چھوٹی تبدیلیوں نے تمام عمر کے گروپوں پر بڑے اور مثبت اثرات مرتب کیے، تاہم 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے یہ انتہائی اہم تھا، ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ مرتبہ 7,500 قدموں کی عادت کو برقرار رکھنے کے بعد اموات کے خطرے میں 52 فیصد کمی نوٹ کی گئی۔

تمام عمر کے گروپوں میں، وہ لوگ جنہوں نے دو سال سے زائد عرصے تک ہفتے میں تین بار جسمانی سرگرمی کی عادت برقرار رکھی، ان کی متوقع عمر میں 2.5 سال (مردوں کے لیے) اور تین سال (خواتین کے لیے) کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version