اس کروٹ سونا کئی امراض کا باعث بن سکتا ہے

اس کروٹ سونا کئی امراض کا باعث بن سکتا ہے
دنیا بھر میں لوگ مختلف انداز میں سوتے ہیں کوئی دائیں کروٹ تو کوئی بائیں کروٹ پر، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پیٹ کے بل سوتے ہیں تاہم ماہرین نے اس انداز میں سونے والوں کو خبردار کیا ہے۔
ڈاکٹر ٹونی نالڈا کا کہنا ہے کہ جو لوگ پیٹ کے بل سوتے ہیں وہ صحت کے مختلف مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں ان میں سب سے زیادہ کمر کے نچلے حصے کا درد شامل ہے۔
ٹونی بلڈ کے مطابق اگر آپ پہلے ہی گردن اور کمر کے مسائل سامنا کر رہے ہیں تو اس اندازسونا میں ان مسائل کی شدت میں اضافہ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹ کے بل سونا سانس لینے میں بھی خلل کا سبب بن سکتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح سونے سے گہرا سانس لینے میں دشواری پیش آسکتی کیونکہ یہ ڈایافرام کو دباتی ہے۔ مزید براں پیٹ کے پر سونا دل پر دباؤ کا سبب بن سکتا ہے اس طرح سینے پر دباؤ خون کی گردش کو مشکل بنا سکتا ہے۔
اگر آپ امراض قلب میں مبتلا ہیں تو طویل عرصے تک اسی انداز سونا کارڈیو کے مسائل کے خطرے کو بڑھاسکتا ہے، جبکہ سانس لینے میں دشواری ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتی ہے۔
پیٹ کے بل سونے سے گردن آرام دہ حالت میں نہیں رہتی جس کے نتیجے میں درد شقیقہ سمیت دیگر اعصابی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ سلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق، اس انداز سے چہرے پر جھریاں وقت سے پہلے نمودار ہوسکتی ہیں۔
ٹونی نالڈا کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو خاص طور پر پیٹ کے بل سونے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے نیند کی کمی، قبل از وقت پیدائش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس کے ساتھ ہی تکلیف اور بعد از پیدائش ڈپریشن ہو سکتا ہے۔
اگر آپ پیٹ کے بل سونے کے عادی ہیں تو اس عادت کو ترک کر کے آرام دہ انداز میں سونے کو اپنی عادت بنالیں جیسے پیٹھ کے بل یا دائیں یا بائیں کروٹ سونا تاکہ اس طرح کے مسائل محفوظ رہ سکیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

