Advertisement

پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں

پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں

پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں

پھل اور سبزیاں آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ آپ کے کئی مسائل کا حل بھی پیش کرتی ہیں جیسے وزن کم کرنا، بات جب بھی وزن کم کرنی ہوتو پیٹ کی چربی سے جان چھڑانا سب سے مشکل ثابت ہوتا ہے۔

پیٹ میں چربی جمع ہونے کی کئی وجوہات ہیں جیسے جینیات، عمر، بیٹھنے کا انداز اور ناقص غذا۔ تاہم کچھ سبزیاں اپنے اندر ایسے اجزاء لیے ہوتی ہیں جو پیٹ کی چربی کم کرنے میں کسی جادو کی طرح کام کرتی ہیں، ان میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جبکہ فائبر، پروٹین، یا دیگر مفید غذائی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہاں پر ایسی ہی 6  حیرت انگیز سبزیوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔

چقندر

چقندر ایک جڑ والی سبزی ہے یہ ایسے غذائی اجزاء سے مالامال ہے جو آپ کے پیٹ کے ارد گرد جمع چربی کو کم کرنے کے ساتھ ہاضمے میں مدد دے سکتی ہے۔ ایک کپ چقندر میں تقریباً 3.8 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ ہر کھانے کے ساتھ اس کا استعمال اپھارہ کو روکنے اور آپ کو دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دلاتا ہے۔

فائبر آپ کے گٹ مائیکرو بایوم کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدددیتا ہے، جو کہ صحت مند طریقے سے وزن کو برقرار رکھنے یا اسے کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

کیل

کیل سبز پتوں والی سبزی ہے جس میں وٹامن اے، کے، سی اور بی چھ کے ساتھ ساتھ میگنیز، کاپر اور پوٹاشیم کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جبکہ یہ فائبر اور پروٹین کے حصول کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔ زیادہ فائبر والی سبزیاں جیسے کیل آپ کی کیلوری کی مقدار کو کم کرکے چربی کم کرنے والے مددگار غذائی اجزاء کی مقدار کو بڑھا سکتے ہیں۔

پالک

پالک کی افادیت سے کون واقف نہیں، سبزپتوں والی یہ سبزی اپنے اندر انتہائی صحت بخش اجزاء لیے ہوئے ہے۔ آپ اسے اسمودی میں شامل کریں سلاد میں، غذائی ماہرین کے مطابق، خوراک میں پالک کو شامل کرنے سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پتے دار ہری سبزیاں نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں، بلکہ یہ پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

پالک میں بھی فائبرکثیر مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو غذائی اجزاء کو زیادہ جذب کرتا ہے اور ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں وٹامن کے بھی بکثرت پایا جاتا ہے، جو بعض اوقات جسم کے وزن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

سرخ شملہ مرچ

Advertisement

سرخ شملہ مرچ قدرتی مٹھاس کے ساتھ ایک ورسٹائل سبزی ہے اس میں موجود غذائی اجزاء وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں کیلوریز کم اور غذائی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں، اسے کھانے سے دیر تک پیٹ بھرے کا احساس رہتا ہے۔

بروکولی

بروکولی انتہائی غذائیت سے بھرپور سبزیوں میں سے ایک ہے۔ یہ سبزی اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہے جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔اس میں ایک مرکب سلفورافین پایاجاتا ہے، جو جسم میں سائٹوکائنز اور کے بی ّ این ایف کو کم کرتا ہے یہ مادہ سوزش کا باعث بنتا ہے۔

سوزش کو کم کرنے سے، جسم کو وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

گاجر

گاجر ایک مزیدار سبزی ہے اس میں موجود اجزاء پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں، یہ جسم کے میٹابولزم کو بڑھاکر کیلوریز کو کم کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version