Advertisement

ڈپریشن جیسے امراض سے بچنے کا آسان ترین نسخہ

ڈپریشن جیسے امراض سے بچنے کا آسان ترین نسخہ

پوری دنیا میں ڈپریشن حیرت انگیز حد تک ایک عام بیماری بن چکا ہے۔

ڈپریشن ایک موڈ سے متعلقہ بیماری ہے اور یہ روز مرہ کے کام مثلا کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور معاشرتی رویوں کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔

ڈپریشن کئی اقسام کا ہو سکتا ہے، کسی بھی قسم کے ڈپریشن میں پیدا ہونے والی ناامیدی کی شدید لہر انسان کو تباہ کن حد تک متاثر کرتی ہے۔

زیادہ تر لوگ اپنے دل کی باتیں دل میں رکھتے ہیں اور دل ہی دل میں کڑھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سوچیں مزید الجھ کر ان کو ڈپریشن کا مریض بنا دیتی ہیں۔

بعض افراد انتہائی حساس ہوتے ہیں اس لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو خود پرحاوی کرلیتے ہیں اور اپنا دھیان بٹانے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ ایک ہی بات کو بار بار سوچتے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹینشن بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔

Advertisement

تو آج ہم آپکو ڈپریشن جیسے امراض سے بچنے کا آسان ترین نسخہ بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دوستوں یا گھر والوں سے گلے ملنے سے آپ کو ڈپریشن اور انزائٹی سے تحفظ مل سکتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ پیاروں کا لمس جسمانی اور ذہنی مسائل کے خلاف رکاوٹ بن سکتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ گلے ملنے سے ڈپریشن اور انزائٹی سے تحفظ ملنے کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ گلے ملنا یا محض چھونے سے بھی جسمانی تکلیف، ڈپریشن اور انزائٹی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی لمس سے ذہنی صحت پر زیادہ نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Next Article
Exit mobile version