Advertisement

ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں

ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں

ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں

حسین نظر آنا ہر ایک کا فطری حق ہے۔ خوبصورتی محض گوری رنگت کا نام نہیں ہے بلکہ بے داغ اور صحت مند جلد ہی اصل میں حسن کی تعریف ہے۔

تمام ہی خواتین اپنی جلد کی حفاظت کے لیے مختلف طریقے اپناتی ہیں جو ان کی قدرتی خوبصورتی کو بڑھا نے معاون ثابت ہوتی ہے تاہم کچھ عادات ایسی ہیں جنہیں روازنہ اپنایا جائے تو یہ آپ کی خوبصورتی کے ساتھ آپ شخصت کو متاثر کن بناتی ہیں یہاں ایسے ہی چند عادات کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔

 ہائیڈریشن

پانی جلد کی خوبصورتی بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ایک طرف تو یہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے تو دوسری جانب جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اس طرح جلد جواں نظر آتی ہے۔

صفائی

Advertisement

چاہیں آپ کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہو سونے سے قبل جلد کو صاف کرنا نہ بھولیں، میک اپ کے ساتھ سونے سے گریز کریں، جلد رات میں اپنی مرمت کرتی ہے اور یہ عمل اسے جوان بناتا ہے، جبکہ میک اپ کے ساتھ سونا اس اہم عمل میں خل کا باعث بنتا ہے، اس طرح جلد پر ایکنی اور قبل از وقت جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ کوشش کریں کیمیکل سے صاف کلینزر سے چہرہ صاف کریں۔

موئسچرائزنگ

یہ جلد پر پانی کی طرح کام کرتا ہے اور اس کی قدررتی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔جلد کی قسم کوئی بھی ہو یہ جلد کو بہت زیادہ چکنا ہونے اور بہت زیادہ خشک ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

موئسچرائزنگ کے لیے ایسی مصنوعات کا استعمال کریں جس میں ہائیلورونک ایسڈ یا گلیسرین موجود ہو۔یہ دونوں ہائیڈریٹنگ خصوصیات کے لیے مشہور ہیں۔

سورج کی مضرشعاعیں

سورج کی یو وی شعاعیں جلد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہیں، عمر رسیدگی کے عمل کو تیز کرتی ہیں۔ گھر سے باہر نکلتے وقت ہمیشہ سن اسکرین کا استعمال کریں یہ آپ کی جلد کو ان نقصان دہ اثرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

Advertisement

متوازن غذا

جسم کی صحت کی بات ہو یا جلد کی خوبصورتی کی غذا بنیادی کردار ادا کرتی ہے اسی لیے کہا جاتا ہے جیسا آپ کھاتے ہیں ویسا ہی نظر آتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور ای، اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذائیں اندر سے صحت مند رنگت کو فروغ دے سکتی ہیں۔ ان چھوٹی اور معمولی سی عادات پر مسلسل عمل آپ کی جلد کو حیران کن حد تک خوبصورت بنا دیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version