Advertisement

بچوں کے سامنے نشہ کرنا ان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے!

والدین کا اپنے بچوں کے سامنے نشہ کرنا ان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ایسے گھروں میں رہنے والے بچے جہاں ویپ کا استعمال کیا جاتا ہے غیر ارادی طور پر ایسے مرکبات سانس کے ساتھ اندر لیتےہیں جو ان کے جسم کی نشونما کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ والدین کا اپنے بچوں کی موجودگی میں ویپنگ کرنا ان پر خطرناک کیمیاء کو منکشف کر سکتا ہے۔

ویپنگ کے دھوئیں سے ویپنگ نہ کرنے والوں کا متاثر ہونا سیکنڈ ہینڈ ویپنگ کہلاتا ہے۔

Advertisement

4 سے 12 برس کے درمیان بچے جو سیکنڈ ہینڈ ویپنگ سے متاثر ہوئے تھے ان میں وہ میٹابولائٹس کافی مقدار زیادہ پائے گئے جن کا تعلق ای سیگریٹ مائع سے تھا۔

میٹابولائٹس ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو جسم میں غذا، دوا یا کیمیکلز کو توڑنے کے لیے استحالہ کے نظامیں استعمال ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ یہ میٹابولائٹ جسم میں سوزش کا سبب ہو سکتے ہیں اور خلیات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں ذیابیطس، قلبی مرض اور کینسر  جیسی بیماریاں واقع ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برقی سیگریٹ سے خارج ہونے والے بخارات ہوا میں تو شاید پوشیدہ ہوسکتے ہیں لیکن اس کے بچوں پر پڑنے والے اثرات پوشیدہ نہیں ہوتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بچے (جن کے والدین ویپنگ کرتے تھے) ان میں پائے گئے میٹابولائٹس ان کے ڈوپامائن سطحوں کو متاثر کر کے سوزش اور آکسیڈیٹیو اسٹریس کا سبب بنتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جسم کے معمول کے افعال متاثر ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version