Advertisement

کیا ڈائٹنگ کے دوران چاول کھائیں جاسکتے ہیں؟

آٹے کے بعد چاول کی فی کلو قیمت میں بھی حیرت انگیز کمی

بچے ہو یا بڑے چاول شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ وہ اناج ہے جو دنیا بھرمیں گندم کے بعد سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے چاول نہ صرف ایک سستا اور قابل رسائی اناج ہے بلکہ نرم اور ذائقہ دار ہونے کی بنا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

اتنے پسند کیے جانے اور مرغوب غذا ہونے کے باوجود جب بات ڈائٹنگ کی آتی ہے تو سب سے پہلے چاو ل کھانے سے منع کیا جاتا ہے۔ کیا وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ چاولوں کو ترک کیا جائے، ماہرین اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بات وزن کم کرنے کی ہوتو چاول اتنے غیر صحت بخش نہیں ہیں جتنا کہ انہیں سمجھا جاتا ہے آپ انہیں مختلف صحت بخش طریقوں سے اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔

چاول مفید ہے یا مضر

چاولوں میں کاربوہائیڈریٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے ہوسکتا  ہے کہ اس سے کچھ لوگوں میں وزن بڑھ جائے۔ تاہم اسے درست طریقے سے استعمال کر کے وزن کو کم بھی کیا جاسکتا ہے یہاں پر اسی حوالے چند اہم باتیں بتائی جارہی ہیں۔

Advertisement

کم مقدار میں کھائیں

چاول کی مقدار کم رکھیں کوشش کریں کہ دن بھر میں صرف ایک کپ پکے ہوئے چاول کھائیں اور پکانے سے بہتر ہے کہ ابال کر استعمال کریں کیونکہ اس طرح یہ زیادہ صحت بخش ہوتے ہیں۔

پلیٹ میں متوازن غذا رکھیں

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد آدھا پلیٹ چاول، ایک حصہ سبزیاں، اور ایک حصہ پروٹین کو اپنی پلیٹ شامل کریں اس طرح ایک غذائیت سے بھر پور اور متوازن غذا کھائیں۔

کھانے کا درست وقت

اگر آپ وزن کم کرنا چاہ رہے ہیں تو کوشش کریں کہ چاول کو ہمیشہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ کھائیں۔ تاہم آپ اسے رات کے کھانے کے ساتھ بھی لے سکتے ہیں لیکن کم مقدار میں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version