Advertisement

خراب موڈ کو چند سیکنڈ میں بہتر بنانے کے لیے یہ آسان سے طریقے آزمائیں

خراب موڈ کو چند سیکنڈ میں بہتر بنانے کے لیے یہ آسان سے طریقے آزمائیں

خراب موڈ کو چند سیکنڈ میں بہتر بنانے کے لیے یہ آسان سے طریقے آزمائیں

روزمرہ زندگی میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا موڈ کسی بھی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے اور چھوٹی چھوٹی باتیں دل کو مزید بوجھل کرنے لگتی ہیں۔ کسی بھی کام کرنے کو جی نہیں چاہتا اور ایک طرح کی اداسی سی چھا جاتی ہے۔

اس کیفیت سے نجات کے لیے ماہرین نے چند نہایت ہی آسان سے طریقے بتائے ہیں جس پر عمل کر کے آپ اس کیفیت کو چند سیکنڈ میں دور کر سکتے ہیں اور اپنے مزاج کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

موڈ بہتر والی ٹپس اور ٹرکس

آپ ان میں کوئی ایک یا ایک سے زیادہ پر عمل کر کے خود کو بہتر محسوس کروا سکتے ہیں۔

اپنے پرانے دوست کے ساتھ ماضی میں ایک ساتھ گزارے ہوئے وقت کی یاد شیئر کریں۔

Advertisement

مسکرائیں، خود ساختہ مسکراہٹ جو بنا کسی وجہ کے ہو دماغ میں خوش کرنے والے کیمیکلز کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اپنے من پسند ٹی وی شو یا ڈرامے کی کوئی قسظ دیکھیں۔

کسی کی بھی تعریف کریں کیونکہ تعریف کرنے کے بعد جواب میں آپ کو اپنے بارے اچھی رائے سننے کو ملتی ہے جس سے خود پر اعتماد بڑھتا ہے۔

سانس کی مشق کریں، چند گہری سانسیں ناک سے لیں اور منہ سے باہر نکالیں۔

اپنے بارے میں تین باتیں یا اپنی تین اچھی عادات لکھیں جو آپ کو پسند ہیں۔ اس طرح خود اعتمادی  بڑھتی ہے۔

اپنے چاہنے والوں سے  کچھ جذباتی مدد حاصل کرنے کے لیے کسی عزیز کے ساتھ کال پر بات کریں یا ویڈیو چیٹ کریں۔

Advertisement

کسی کو دن یا ویک اینڈ کے لیے نیک خواہشات بھیجیں، ایسا کرنے سے آپ کی پریشانی کم اور خوشی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

گھر سے باہر کھلی فضا میں تیز قدموں سے چہل قدمی کریں۔

کچھ خوشگوار یادیں تازہ کرنے کے لیے پرانی تصاویر دیکھیں۔

ورزش کریں کیونکہ ورزش کے بعد مزاج بہتر ہوتا ہے۔

مراقبہ کریں آنکھیں بند کر کے پانچ منٹ تک دنیا میں اپنے پسندیدہ مقامات میں سے ایک کا تصور کریں۔

کسی ضرورت مند کو کوئی چیز خرید کر دیں۔

Advertisement

اپنا من پسند مشروب خرید کر کسی دوسرے کو پیش کریں۔

کسی ایسے ساتھی کو تعریفی ای میل بھیجیں جس نے حال ہی میں آپ کے لیے کچھ اچھا کیا ہے۔

اپنے کسی دوست یا اہل خانہ میں سے کسی کو ایک ٹیکسٹ میسج لکھیں جسے آپ پسند کرتے ہیں اور اس کی ہر جگہ تعریف کرتے ہیں اور انہیں یہ بتائیں کہ وہ آپ کے لیے کتنا معنی رکھتے ہیں۔

گلے ملنے کے لیے قریب میں کوئی دوست یا پالتو جانور نہیں ہے؟ تناؤ کو دور کرنے اور سکون محسوس کرنے کے لیے ایک تکیہ لیں ​​اور اسے کچھ سیکنڈ کے لیے مضبوطی سے گلے لگائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر بچے پڑھائی میں کمزور کیوں ہوتے ہیں؟
پھلوں کے چھلکے صحت کے لئے واقعی فائدے مند ہوتے ہیں؟
دہی کھانے کا درست اور فائدہ مند طریقہ جان لیں!
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version