Advertisement

موزے پہننے کی عادت آپ کو کن امراض سے بچا سکتی ہے

موزے پہننے کی عادت آپ کو کن امراض سے بچا سکتی ہے

موزے پہننے کی عادت آپ کو کن امراض سے بچا سکتی ہے

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گھر میں موجود عام سی شے آپ کے کئی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی تاہم آپ ان کی افادیت سے فاقف نہیں ہوتے ایسی ہی چیزوں موزے بھی شامل ہے،

ڈاکٹر اسکاٹ والٹر جو کہ ایک ماہر ڈرماٹولوجسٹ ہیں کا کہنا ہے کہ تمام ہی لوگوں خصوصاً بزرگ افراد کو کمپریشن موزے ضرور پہننے چاہئے، یہ بات انہوں نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں کہی ہے۔

ڈاکٹر اسکاٹ کا کہنا ہے کہ یہ موزے نہ صرف پیروں کی سوجن کو کم کرتے ہیں بلکہ خون کی روانی کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اسکاٹ کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں اور وہ اکثر صحت کے حوالے سے ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Advertisement

کمپریشن موزے عام موزوں کی نسبت قدرے لمبے یعنی گھٹنوں تک اور ٹائٹ ہوتے ہیں  یہ ٹانگوں کی جلد کو ٹائٹ رکھتے ہیں تاکہ خون کو  دل کی طرف واپس جانے میں مدد ملے، ساتھ ہی یہ ٹانگوں کو سوجن سے بھی محفوظ رکھتے ہیں اس طرح یہ صحت کے مختلف مسائل جیسے خون جمنے اور رگوں سے جڑے بہت سے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

اگر آپ کسی ایسے شعبے سے وابستہ ہیں جس میں آپ سارا دن دفتر میں بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر کام کرتے ہیں تو  یہ موزے آپ کو کئی اس طرح کی ملازمت کے دوران جنم لینے والے پیروں کے امراض سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اگر آپ کی ٹانگ پر کسی قسم کا زخم ہے جو مندمل ہو رہا ہے، تو کمپریشن موزے شفا یابی کی رفتار کو بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بات درست ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ شفا یابی کا عمل عام طور پر سست ہوجاتا ہے  جبکہ یہ موزے  گردش کو بہتر بناکر زخم کو بھرنے میں لگنے والے وقت کو کم کر سکتے ہیں۔

خون کی گردش کو بہتر بنانے، سوجن کو کم کرنے اورزخموں کو تیزی سے ٹھیک  کرنے کے علاوہ، یہ موزے ورزش کے دوران اور  کھیل کے میدان میں  کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ لہذا اس معمولی سی شے کا استعمال آپ کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version