Advertisement

ماہرین نے پنیر کی کونسی قسم کو صحت کے لیے مفید قرار دیا ہے؟

ماہرین نے پنیر کی کونسی قسم کو صحت کے لیے مفید قرار دیا ہے؟

ماہرین نے پنیر کی کونسی قسم کو صحت کے لیے مفید قرار دیا ہے؟

پنیر کسے پسند نہیں، دودھ سے تیار کی جانے والی یہ غذا اپنے اندر صحت کے کئی فوائد رکھتی ہے تاہم سیچوریٹڈ چکنائی اور نمک کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اسے کھانے سے گریز کرتی ہے، تاہم پنیر بنانے کے کئی طریقے اور اسی طرح اس کی کئی اقسام بھی ہیں لیکن اب ماہرین نے صحت کے لیے سب سے مفید پنیر کا انکشاف کیا ہے جس کے فائدے جان آپ حیران رہ جائیں گے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پیزا ہو یا لزانیہ پنیر کے بغیر ان کا تصور بھی محال ہے کیونکہ صرف ان ہی کھانوں میں ہی نہیں بلکہ پنیر بہت سارے پکوانوں کا ایک بنیادی جز ہے جو ان مزیدار کھانوں کی لذت و ذائقہ کے ساتھ ان کی غذائیت بھی بڑھاتا ہے۔

میموریل کیئر سیڈل بیک میڈیکل سینٹر میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور اسٹرکچرل ہارٹ پروگرام کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر چینگ ہان چن کا کہنا ہے کہ کچھ غذائیں، جیسے کہ سیچوریٹڈ فیٹ اور سوڈیم کی مقدار امراض قلب کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے، اس کے برعکس، پودوں پر مبنی، زیادہ فائبر اور کم سیچوریٹڈ چکنائی والی خوراک دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

تاہم پنیر سے محبت کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پنیر کو دل کو صحت مند رکھنے والی غذا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے تاہم اسے استعمال کرنے سے قبل کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ایسا پنیر جس میں سیچوریٹڈ چکنائی اور سوڈیم کی مقدار بہت زیادہ ہو کھانے سے گریز کرنا چاہئے اس کے برعکس موزریلا چیز دل کی صحت کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

Advertisement

یہ پروٹین اور کیلشیم  کے حصول کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، اس میں پروبائیوٹکس بھی موجود ہوتے ہیں جو آنتوں اور مدافعتی نظام کو صحت مند رکھتے ہیں تازہ موزریلا پنیر میں دیگر پنیروں کی نسبت سیچوریٹڈ چکنائی اور نمک کی مقدار کم ہوتی ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کے مطابق، موزریلا پنیر کے ایک اونس میں 6.29 گرام پروٹین، 143 ملی گرام کیلشیم، 138 ملی گرام سوڈیم اور 3.94 گرام سیچوریٹڈ فیٹس ہوتے ہیں۔

چن کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ موزریلا میں سوڈیم اور سیر شدہ چکنائی کم ہوتی ہے، اس لیے یہ دیگر پنیروں کے مقابلے میں ایک بہتر آپشن ہے۔ اس میں پروٹین اور کیلشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اسی لیے یہ ہڈیوں کی صحت  کو بھی بڑھاتی ہے۔

تاہم، موزریلا خریدتے وقت لیبل کو ضرور چیک کریں تاکہ سوڈیم کی مقدار کو معلوم کیا جاسکے، اگر سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوگی تو یہ بلد پریشر کو بڑھا سکتی ہے۔

جب بات دل کی صحت کی ہو تو، چن ایسی غذاوں کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو فائبر سے بھرپور، سیر شدہ چکنائی اور سوڈیم میں کم ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version