Advertisement

فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف

فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف

فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف

یہ حیران کن خبر طب کی دنیا سے آئی جہاں ماہرین صحت نے فربہ افراد کے لیے دن بھر 14,500 سے زیادہ قدم چلنے کو لازمی قرار دیا ہے۔ تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسے تمام افراد جن میں وزن بڑھنے کا جنیاتی طور پر رجحان موجود ہیں انہیں ایک دن میں 14,500 سے زائد قدم چلنا ضروری ہے۔

امریکہ میں ہر 5 میں سے 2 افراد موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہیں، اور وقت کے ساتھ یہ شرح بڑھتی جارہی ہے، ماضی میں کی جانے والی متعدد تحقیق میں موٹاپے کو ایک پیچیدہ بیماری کہا گیا ہے جبکہ کچھ لوگوں میں موٹاپے کی اصل وجہ جین ہے جو انہیں اپنے والدین سے ملا ہے۔حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسے تمام افراد جن میں جنیاتی طور پر موٹاپے کا خطرہ ہے انہیں اس مرض سے بچنے کے لیے کم خطرے والے افراد کی نسبت زیادہ ورزش کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ریسرچ پروگرام میں حصہ لینے والے 3,124 افراد کی جسمانی سرگرمیوں، کلینیکل اور جینیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

محققین نے خاص طور پر جنیاتی طور پر موٹاپے کے خطرے میں مبتلا افراد میں اس خطرے کو کم کرنے کے لیے کتنی جسمانی سرگرمی کرنے کی ضرورت ہے تحقیق کی۔

تحقیق کے نتائج چونکا دینے والے تھے ایسے تمام افراد جنہوں نے روزانہ 8,236 قدم چلے ، 5.4 سالوں کے دوران، موٹاپے کی شرح سب سے کم اور سب سے زیادہ خطرے والے گروپوں میں بالترتیب 13 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد ہوگئی۔

Advertisement

 محققین نے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے اس بات کا تعین کیا کہ موٹاپے کے جینیاتی خطرہ والے افراد کو اس بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنے قدموں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

جبکہ قدموں کی یہ تعداد BMI (باڈی ماس انڈیکس) کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے۔محققین نے طے کیا کہ جن لوگوں کا BMI 75 تھا انہیں روزانہ اوسطاً 2,280 قدم زیادہ چلنے کی ضرورت ہے،  اس طرح قدموں کی یہ تعداد 11,020 قدم فی دن  بنتی ہے۔

اسی طرح 22، 24، 26 اور 28 BMI والے افراد کو بالترتیب 3,460، 4,430، 5,380 اور 6,350 اضافی قدم روزانہ چلنے کی ضرورت ہے، تاکہ موٹاپے کے بڑھنے کے خطرے کی سطح کو کم کیا جاسکے۔ ایسے تمام افراد جن کا بی ایم آئی بہت زیادہ ہے انہیں  روزانہ 14,500 سے قدم چلنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version