Advertisement

اگر آپ بھی تربوز کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو ٹہریے!

اگر آپ بھی تربوز کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو ٹہریے!

آج ہم آپکو تربوز کے چھلکوں کے بےشمار فوائد بتائیں گے۔

تربوز کے چھلکے وٹامن اے اور سی کا بہترین ذریعہ ہیں، جو مدافعتی افعال اور آنکھوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔

ان میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جو ہاضمہ تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔

چھلکوں میں سوزش مخالف خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں ہونے والی سوزش کو کم کرتی ہیں۔

تربوز کے چھلکے کا عرق ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور قلبی صحت کو بہتر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

Advertisement

تربوز کے چھلکے میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے جلد پر لگانے سے سورج کی جلن کو کم کرنے اور جلد کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تربوز کے چھلکوں کا اچار بنایا جاسکتا ہے یا غذائیت بڑھانے کے لیے اسموتھیز میں ملایا جا سکتا ہے۔

ان میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیس ماسک اور ٹونر بنانے کے لیے بہترین ہیں۔

تربوز کے چھلکے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں اور باغبانی کرنے والے افراد ان چھلکوں کی کھاد بنا کر استعمال کرسکتے ہیں جو پودوں کی نشوونما کے لئے بہترین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Next Article
Exit mobile version