Advertisement

لوگوں میں کینسر کا خطرہ بڑھانے والے ایک نئے عنصر کی شناخت

لوگوں میں کینسر کا خطرہ بڑھانے والے ایک نئے عنصر کی شناخت

لوگوں میں کینسر کا خطرہ بڑھانے والے ایک نئے عنصر کی شناخت ہوگئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق میں ناقص غذا اور کینسر سمیت دیگر عام امراض جیسے ذیابیطس کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ہمارے جینز اور ہمارے اردگرد کے ماحول سے جڑے عناصر جیسے غذا، ورزش اور آلودگی کینسر کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق کے دوران پہلے ایسی خواتین کا جائزہ لیا گیا جن میں بریسٹ کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ تھا کیونکہ ان میں BRCA2 نامی جین کی خراب نقل والدین سے منتقل ہوئی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان خواتین کے خلیات methylglyoxal کے حوالے سے بہت زیاہ حساس ہوتے ہیں۔

Advertisement

methylglyoxal ایک ایسا کیمیکل ہے جو ہمارے خلیات توانائی بنانے کے دوران گلوکوز کے ٹکڑے کرتے ہوئے بناتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جن افراد میں ورثے میں یہ جین خراب حالت میں منتقل نہیں ہوا، مگر جسم میں methylglyoxal کی سطح زیادہ ہوتی ہے، ان میں بھی کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

عموماً موٹاپے یا ناقص غذا کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھتی ہے اور جسم میں اس کیمیکل کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ جسم میں اس کیمیکل کی سطح بڑھنے سے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خون کے ایک ٹیسٹ سے اس کیمیکل کی جانچ کی جاسکتی ہے اور کینسر کے خطرے کا اندازہ ہوسکتا ہے۔

جسم میں اس کیمیکل کو ادویات اور اچھی غذا کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اس طرح کینسر سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement

محققین نے کہا کہ ہماری تحقیق کا مقصد ان عناصر کو سمجھنا تھا کہ جو ایک خاندان کے اندر کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں، مگر ہم نے کینسر جڑے زیادہ گہرے میکنزم کو دریافت کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ اچھی غذا اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھ کر کینسر کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version