Advertisement

ماہرین نے خراٹوں سے نجات کا آسان سا حل پیش کردیا

ماہرین نے خراٹوں سے نجات کا آسان سا حل پیش کردیا

ماہرین نے خراٹوں سے نجات کا آسان سا حل پیش کردیا

رات کی گہری اور پرسکون نیند نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتی بلکہ دن بھر کام کرنے کے لیے چاک وچوبند بھی رکھتی ہے۔ خراٹے ان عوامل میں ہے ایک ہے جو نیند میں خلل کا سبب بنتے ہیں۔

خراٹے کی بنیادی وجہ سانس کی نالی تک ہوا کا گزر نہ ہونا ہے اس کی ایک وجہ تو گہری نیند ہے جس میں جسم کی پٹھے اتنے آرام دہ حالت میں ہوتے ہیں اور منہ میں زبان بھی سلپ ہو کر نرخرے سے ٹکرانے لگتی ہے جس سے شور پیدا ہوتا ہے یہی شور خراٹے کہلاتے ہیں۔

 

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے سے خراٹوں کو کم کرنے کے لیے طریقہ تلاش کیا جارہا ہے تاہم یہ اتنا دور نہیں ہے جتنا آپ سمجھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ایک نیند کے ماہر نے خراٹوں سے نجات کے چند آسان سے طریقے بتائے ہیں جو یہاں پیش کیے جارہے ہیں۔

Advertisement

مارٹر سیلی جو کہ نیند کے ماہر ہیں نے یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے 2015 کے مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کمپریشن موزے پہننے سے خراٹوں سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کمپریشن موزے عام موزوں کی نسبت قدرے لمبے یعنی گھٹنوں تک اور ٹائٹ ہوتے ہیں یہ ٹانگوں کی جلد کو ٹائٹ رکھتے ہیں تاکہ خون کو  دل کی طرف واپس جانے میں مدد ملے۔ دن کے وقت ان موزوں کو پہننا اور رات میں عام سوتی موزوں کا استعمال ایک پر سکون کا باعث بنتا ہے یہ موزے دن کے وقت پیروں میں سیال کو جمع ہونے سے روکتے ہیں، جیسے ہی کوئی شخص رات میں سونے کے لیے لیٹتا ہے تو یہ سیال جسم میں سفر کرتا ہے اور خراٹوں کا سبب بن سکتا ہے، اور کشش ثقل کے نتیجے میں اس میں سے کچھ سیال گردن کے حصے تک بھی چلا جاتا ہےجہاں یہ ہائے فیور کا باعث بن سکتا ہے جس میں سردی لگنا، ناک کا بہنا، آنکھوں میں خارش اور سینے کی جکرن جیسی علامات سامنے آتی ہے اور یہی علامات نیند میں خراٹوں کا باعث بن سکتی ہے تحقیق کے نتائج کے مطابق کمپریشن موزے پہننے والوں میں خراٹوں کی وجہ سے نیند میں آنے والا خلل آدھا رہ گیا تھا۔

سیلی نے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی پیٹھ کے بل سونے کے بجائے کروٹ لے کر سوئیں اور ایسے تکیوں کا انتخاب کریں جو ہائپوالرجینک ہوں۔ ہائپوالرجینک تکیے ناک اور منہ کے ارد گرد الرجی کا سب بننے والے باریک ذرات کی تعداد کو کم کے کے آپ کو الرجی سے بچاتے ہیں۔

رواں برس کے آغاز پر سیلی نے لوگوں کو خراٹوں سے بچنے کے لیے سونے سے قبل 30 سیکنڈ کی ناک کی ایک خاص ورزش کرنے کا مشورہ بھی دیا، انہوں نے خراٹے لینے والوں کو کہا کہ وہ اپنا منہ بند کریں اور اپنی زبان کو ایک سمت میں 10 بار، دوسری سمت 10 بار اور پھر تیسری سمت 10 بار حرکت دیں۔ ان کے مطابق اگر اس ورزش کو تین تک کیا جائے تو یہ خراٹوں میں کمی لاکر نیند کو بہتر بنا سکتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
Next Article
Exit mobile version