Advertisement

ہارٹ اٹیک اور فالج کو روکنے میں کونسا پھل نہایت ہی مفید ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہارٹ اٹیک اور فالج کو روکنے میں کونسا پھل نہایت ہی مفید ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اسٹرابیری جسم میں چکنائی کے ذخائر کو جمع ہونے سے روکتی ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن سی سے بھرپور اسٹرابیری شریانوں میں ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کو روکتی ہے۔

ماہرین نے 20 سال کی عمروں کے آس پاس 23 صحت مند رضاکاروں کو تحقیق میں شامل کیا جن میں سے کچھ کو 500 گرام اسٹرابیری سے بنا مشروب دیا اور دیگر کو عام چینی سے بنا مشروب دیا گیا، آدھے گھنٹے بعد انہوں نے خون کے نمونے لیے، اس عمل کو ہر 30 منٹ میں چار گھنٹے تک دہرایا گیا۔

تحقیق میں پایا گیا کہ جن لوگوں کو اسٹرابیری کا مشروب پیش کیا گیا تھا، ان میں کم کثافت والے لیپو پروٹین (LDL) یعنی خراب کولیسٹرول کی مقدار بہت کم تھی بہ نسبت ان افراد کے جنہوں نے عام چینی پر مشتمل مشروب استعمال کیا، یہ صحت بخش نتائج اسٹرابیری پینے کے محض ایک گھنٹہ کے اندر ظاہر ہوئے۔

Advertisement

 واضح رہے کہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی ایک نقصان دہ شکل ہے جو خون کی نالیوں کو تنگ کرنے اور بلاک کرنے کا سبب بنتی ہے جو دل کا دورہ پڑنے یا فالج پر منتج ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version