Advertisement

سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا

سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا

سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا

یوگا کی مشق صحت کے کئی فوائد پیش کرتی ہے تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق یوگا ہارٹ فیلئر کے مریضوں کی صحت کو طویل مدت تک بہتر بنا سکتی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے محقق ڈاکٹر اجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ ایسے تمام مریض جنہوں نے ادویات کے ساتھ ساتھ یوگا کی مشق کی انہوں نے نہ صرف دل کی صحت کو بہتر محسوس کیا بلکہ ان کے دل ان لوگوں کی نسبت زیادہ کے مضبوط تھے جنہوں نے صرف دل کی خرابی کے لیے دوائیں لی تھیں۔

محققین نے کہا کہ ہارٹ فیلئر کسی بھی شخص کے معیارِ زندگی کو بری طرح متاثر کرتا ہے واضح رہے کہ ہارٹ فیلئر دل کا ایک ایسا مرض ہے جس کے اندر دل بدریج ناکام ہوتا جاتا ہے اور اپنی افادیت اور خون کو پمپ کرنے کی صلاحیت کھونے لگتا ہے جس سے مریض خود کو ہوا تھکا ہوا محسوس کرتا ہے ساتھ ہی سانس لینے میں دشواری اور معمول کی سرگرمیاں انجام دینے سے قاصر رہتا ہے۔

اس تحقیق میں 30 سے ​​70 سال کی عمر کے 85 مریضوں کا شامل کیا گیا تھا جو کہ بھارت کے منی پال کے کستوربا اسپتال میں ہارٹ فیلئر کی وجہ سے زیر علاج تھے، ان تمام مریضوں کا پچھلے ایک سال کے دوران دل کا آپریشن ہوا تھا اور وہ دل کی دوائیں لے رہے تھے۔

محققین نے یوگا میں حصہ لینے کے لیے 40 لوگوں کا انتخاب کیا، اور 45 مریضوں کو ایک کنٹرول گروپ کے طور پر صرف ادویات لینے کو کہا گیا۔

Advertisement

یوگا گروپ کے لوگوں کو پہلے یوگا کی مشق سکھائی گئی جو سانس لینے، مراقبہ اور آرام پر مرکوز تھی۔ اس کے بعد انہیں ہفتے میں ایک بار 50 منٹ کے سیشنز کو گھر پر جاری رکھنے کو کہا گیا۔

محققین نے ٹرائل کے آغاز پر ، چھ ماہ اور پھر ایک سال بعد تمام شرکاء کے دل کی ساخت اور کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کیا۔

ٹیم نے دل کی خون پمپ کرنے کی صلاحیت، اس کے مرکزی پمپنگ چیمبر کے کام کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن، جسمانی وزن اور باڈی ماس انڈیکس (BMI) کی پیمائش بھی کی۔

محققین کے مطابق جب یوگا گروپ کا چھ اور پھر ایک سال بعد ان کے دل کی صحت کا جائزہ لیا گیا تو حیران کن طور پر دل کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے بہتر پایا۔

اجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ جن مریضوں نے یوگا کیا، ان کے دل نہ صرف صحت مند تھے بلکہ وہ عام سرگرمیاں جیسے پیدل چلنے اور سیڑھیاں چڑھنے میں بھی آسانی محسوس کر رہے تھے بہ نسبت ان لوگوں کے جو صرف ادویات لے رہیں تھے۔

تاہم، اجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ ہارٹ فیلئر کے مریض یوگا شروع کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں اور پھر کسی تجربہ کار انسٹرکٹر سے تربیت حاصل کریں اور ساتھ ہی انہیں تجویز کردہ دوائیں لیتے رہنا چاہئے جب تک کہ ان کا معالج اسے تبدیل کرنے کے لیے نہ کہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version