Advertisement

ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟

ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ناشتے میں کیلشیئم سے بھرپور غذاؤں کا استعمال ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرتا ہے۔

جی ہاں، محققین نے اس تحقیق میں 36 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا اور یہ دیکھا گیا کہ ناشتے اور رات کے کھانے میں کیلشیئم کے استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول ہارٹ اٹیک کا خطرہ کتنا کم ہوتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ رات کے کھانے میں کیلشیئم کی مقدار میں 5 فیصد کمی جبکہ ناشتے میں 5 فیصد اضافے سے ہارٹ اٹیک سمیت دیگر امراض قلب کا خطرہ 6 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ غذاؤں میں موجود کیلشیئم سے خون میں چکنائی، چربی کے حجم اور بلڈ پریشر میں بہتری آتی ہے اور یہ تینوں امراضِ قلب کا خطرہ بڑھانے والے بڑے عناصر ہیں۔

Advertisement

دودھ، دہی، مچھلی اور سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک میں کیلشیئم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسم کی اندرونی گھڑی ہارمونز پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور ان ہارمونز کے لیے کیلشیئم اہم جز ہے، جب جسم میں کیلشیئم کی کمی ہوتی ہے تو ہڈیوں کی کمزوری سمیت دیگر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 19 سے 50 سال کی عمر کے افراد کو روزانہ ڈھائی ہزار ملی گرام کیلشیئم کا استعمال کرنا چاہیے جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو 2 ہزار ملی گرام کیلشیئم استعمال کرنی چاہیے۔

ماہرین کے مطابق دودھ، دہی، پھلوں، سبزیوں اور گریوں پر مشتمل متوازن غذا کا استعمال کرنے والے افراد کو عموماً کیلشیئم کی کمی کا سامنا نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version