کینسر پھیلنے کی ایک اور حیرت انگیز وجہ دریافت

کینسر پھیلنے کی ایک اور حیرت انگیز وجہ دریافت
کینسر جیسے جان لیوا مرض کے پھیلنے کی ایک اور حیرت انگیز وجہ دریافت کرلی گئی۔
ایک حالیہ تحقیق میں سورج کی تیز تپش سے جِلد کا کینسر پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
جی ہاں، ماہرین نے بتایا کہ سورج کی تیز شعاعیں جِلدی کینسر کا سبب بن رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق رواں سال کے آخر تک 20 ہزار 800 کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے جو 2020 اور 2022 کے درمیان سالانہ اوسط 19ہزار 300 سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2009 اور 2019 کے درمیان کینسر کی شرح میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ہوا ہے، یعنی فی 1 لاکھ میں سے 21 سے 28 افراد میں سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جِلدی سرطان کے سب سے زیادہ کیسز عمر رسیدہ افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 25 سے 49 سال کی عمر میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ 11 سے دوپہر 3 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، مکمل کپڑے پہننے کا انتخاب کریں جو آپ کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچا سکیں، اس کے علاوہ سن اسکرین یا سن بلاک کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

