دنیا بھر میں کتنے بچے تمباکو استعمال کررہے ہیں؟ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

دنیا بھر میں کتنے بچے تمباکو کا استعمال کررہے ہیں؟ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 13 سے 15 سال کے 3 کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو استعمال کررہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق تمباکو انڈسٹری بچوں کو نکوٹین کا عادی بنانے کیلئے پھلوں کے فلیور استعمال کررہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تمباکو انڈسٹری اسکولوں میں جا کر بچوں کو نکوٹین کا عادی بنا رہی ہے، بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کا عادی بنانا سنگین ترین جرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک سگریٹس 16 ہزار فلیورز میں فروخت کیے جارہے ہیں، بچوں کو تمباکو کا عادی بنانے سے روکنے کیلئے سخت ترین قوانین بنائے جائیں اور خوشنما ذائقوں والے الیکٹرانک سگریٹس پر پابندی لگائی جائے۔
عالمی ادارہ صحت نے اپیل کی کہ تمباکو انڈسٹری کی دھوکا دہی کی مہمات سے متعلق بچوں کو آگاہی دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News