دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
دمہ بہت تکلیف دہ اور دائمی مرض ہے جس کا ابھی کوئی علاج نہیں بلکہ اس کی علامات کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔
اس کے شکار افراد کو سانس کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، اس مرض میں پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں جس کے باعث سانس لینا اور روزمرہ کے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
دمہ کے دورے کے دوران سانس کی نالی سوج جاتی ہے اور مسلز سکڑ جاتے ہیں، جس سے کھانسی اور سینے میں گھٹن جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
تو آج ہم آپکو اس تکلیف سے بچنے کے نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔
بیٹا کیروٹین، وٹامن سی اور وٹامن سی
اضافی جسمانی وزن یا موٹاپے سے دمہ سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے یا اس کے شکار ہونے پر علامات کی شدت بدترین ہو جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔
خاص طور پر ایسی غذائیں جن میں بیٹا کیروٹین، وٹامن سی اور وٹامن ای کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ان غذاؤں کے استعمال سے سانس کی نالیوں کا ورم گھٹ جاتا ہے۔
پالک، ٹماٹر، شکر قندی، خربوزے، میٹھا کدو، شملہ مرچ، اسٹرابیری اور ترش پھلوں میں یہ غذائی اجزا کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔
دہی
دمہ اور معدے میں موجود بیکٹریا کے درمیان تعلق موجود ہے۔
اگر معدے میں صحت کے لیے مفید بیکٹریا کا توازن بگڑ جائے تو دمہ کی علامات بدترین ہو سکتی ہیں۔
معمول کی ادویات کے ساتھ دہی یا اس جیسی پروبائیوٹیکس پر مبنی غذاؤں کا استعمال دمہ کی علامات کی شدت میں کمی لاتا ہے۔
لہسن
لہسن صحت کے لیے مفید ہوتا ہے اور اس کی ورم کش خصوصیات کے باعث یہ دمہ کی علامات کی شدت بھی کم کرتا ہے۔
اس سے جسم میں ورم کا باعث بننے والے خلیات کی تعداد میں کمی آتی ہے جس سے پھیپھڑوں کا ورم گھٹ جاتا ہے۔
ادرک
ادرک بھی ورم کش ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے دمہ کی علامات کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
شہد
یہ دمہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
شہد سے دمہ کے شکار افراد کے نظام تنفس اور پھیپھڑوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں، مگر یہ فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب شہد کو زیرے کے ساتھ گرم پانی میں ملا کر استعمال کیا جائے۔
کیفین
چائے یا کافی میں موجود جز کیفین سانس کی نالیوں کو کھولتا ہے جبکہ نظام تنفس کے مسلز کے افعال بھی بہتر کرتا ہے۔
روزانہ ایک سے 3 کپ چائے پینے سے دمہ سے متاثر ہونے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
اچھی نیند کو یقینی بنائیں
ناقص نیند سے دمہ سے متاثر ہونے کا خطرہ دگنا بڑھ جاتا ہے۔
اچھی نیند سے دمہ سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے، یعنی اس بیماری کو خود سے دور رکھنا بہت آسان ہے اور اس مقصد کے لیے اچھی نیند کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News