Advertisement

کھیل کو دیکھنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تحقیق

کھیل کو دیکھنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تحقیق

کھیل کو دیکھنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تحقیق

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہیں جنہیں ان کے من پسند کھیل اگر سارا دن بھی دکھائیں تو بور نہیں ہوتے بلکہ خاصے خوش رہتے ہیں تاہم یہی بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ  کھیل کو دیکھنا خاص کر ایسے کھیل جس میں جوش خروش پایا جائے آپ کے جسم کو بہتر محسوس کرانے والے کی ہارمون کے اخراج کو بڑھاتے ہی جس سے آپ زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ تماشائی ہونے کے ناطے آپ کے دماغ میں بہتر محسوس کرنے والے ہارمونز جاری ہوتے ہیں، یہاں تک کہ ایسے افراد جو کھیلوں کو باقائدگی سے نہیں دیکھتے ان میں بھی ہارمون کا اخراج خوشی کا باعث بنتا ہے۔

واضح رہے کہ ہارمونز ایسے کیمیکلز کو کہاجاتا ہے جو جسم میں مختلف غدود کے ذریعہ تیار اور خارج ہوتے ہیں، یہ خون کے دھارے کے ذریعے سفر کرتے ہیں، پیغامات کے طور پر کام کرتے ہیں اور بہت سے جسمانی افعال میں مدد فراہم کرتے ہیں ان ہی میں سے ایک کام آپ کے مزاج کو بہتر بنانا ہے۔

کچھ ہارمون مثبت جذبات کو فروغ دینے میں مدد کے لیے جانے جاتے ہیں ان میں ڈوپامائن، سیروٹونن، آکسیٹوسن اور اینڈورفنز شامل ہیں۔

ایسے تمام کھیل جس میں کھلاڑیوں کی تعداد زیادہ ہو جیسے فٹ بال اور رگبی سب سے زیادہ خوشی کا باعث بنتے ہیں، یہ کمیونٹی اور تعلق کے احساس کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

Advertisement

جاپان کی واسیڈا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر شنتارو ساتو جو کہ اس تحقیق کے محقق ہیں کا کہنا ہے کہ ان کھیلوں کا دماغ پر طویل مدتی اثر ہوتا ہے جس سے دماغ کے ڈھانچے میں تبدیلی آتی ہے تاکہ لوگ خود کو زیادہ تندرست محسوس کرسکیں۔

اس تحقیق میں 20،000 سے زیادہ شرکاء شام تھے جن پر تحقیق سے پتا چلا کہ کھیل کے شائقین کی ذہنی صحت ان لوگوں کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر تھی جو کھیل نہیں دیکھتے تھے۔ جبکہ ایم آر آئی اسکینوں سے پتہ چلا کہ جب لوگ کھیلوں کے کلپس دیکھتے ہیں تو ان کے دماغ کا مرکزی حصہ انتہائی فعال ہوجاتا ہے۔اس سے ظاہر ہوا کہ کھیل خوشی کے جذبات کے لیے ایک کیمیائی محرک ثابت ہوتا ہے۔

کسی بھی ایسی ٹیم کے حامی جو جیت رہی ہوتی ہے تو ان کے دماغ کی ساخت وقت کے ساتھ تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے لہذا دماغ کے ایسے حصے جو مثبت جذبات سے منسلک ہوتے ہیں ان میں زیادہ برقی سگنل پائے جاتے ہیں۔

یہ نتائج واضح کرتے ہیں کہ مقبول کھیل کو دیکھنے سے صحت بہتر ہوسکتی ہے۔ روزانہ کھیل کو دیکھنے سے تعلقات کو بھی مضبوطکیا جا سکتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی میں جتنی دیر تک کھیل دیکھتے ہیں، ان کی صحت پر اتنا ہی نمایاں اثر پڑ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version