Advertisement

لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’

لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’

لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’

یہ حیران کن خبر چین سے آئی جہاں ایک لڑکی نے محبت کے نام پر اپنے دوست کی زندگی اجیرن کردی یہ کہہ کر وہ جہاں بھی ہو اسے اپنی جگہ یا علاقے سے پل پل آگاہ کرے۔

چین کے صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ژیایو یونیورسٹی کے پہلے ہی سال ایک لڑکے جس کانام رازداری کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا گیا ہے کو دل دے بیٹھی۔

چینگڈو کے فورتھ پیپلز ہسپتال کے ڈاکٹر ڈونا کے مطابق ژیایو اپنے دوست کے ساتھ غیر فطری طور پر ایک ایسی جنونی محبت مبتلا ہوگئی کہ وہ ہر وقت اس کا مقام جاننا چاہتی تھی اور جب اس کا دوست فوری جواب نہیں دیتا تو وہ گھبرا جاتی تھی جس کی وجہ سے دونوں کی زندگیاں ایک ڈراؤنا خواب بن گئی تھی۔

ڈاکٹرڈونا کا کہنا ہے کہ اپنے دوست کو دن میں 100 سے زائد بار اسے فون کرنے والی ژیایو  ایک غیر معمولی ذہنی عارضے میں مبتلا ہے جسے لو برین کہا جاتا ہے۔

Advertisement

اس عارضے کی وجہ سے ژیایو نے جب اپنے دوست کی کال کی اور اس نے اسے ریسیو نہیں کیا تو وہ اس قدر غصے میں آگئیں کہ اس نے دوست کے اپارٹمنٹ کی ہر چیز توڑ ڈالی۔ جب اس کا دوست گھر آیا اور یہ سارا منظر دیکھا تو اس نے پولیس کو بلایا، جبکہ ژیایو چھلانگ لگانے کی دھمکی دیتے ہی بالکونی میں پہنچ گئی۔

تاہم ژیایو کو بالآخر اس عمل سے روک دیا گیا اور پھر اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس میں ایک بارڈر لائن پرسنلٹی ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی جسے عام بول چال میں لو برین کہاجاتا ہے۔

 ڈاکٹر ڈونا کا کہنا ہے کہ لو برین سے کم متاثر ہونے والے افراد عام طور پر اپنے جذبات پر قابو پانا سیکھ کر صحت یاب ہو سکتے ہیں اور معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں، لیکن ژیایو میں اس عارضے کی شدت زیادہ ہے تو ایسی صورت میں طبی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگرچہ ڈاکٹر ڈو نا ژیایو کی اس حالت کی درست وجہ نہیں جان سکیں ہیں تاہم ان کا کہنا ہے یہ عارضہ  عام طور پر ایسے لوگوں میں جنم لیتا ہے جن کے والدین کے درمیان تعلقات صحت مند نہیں ہوتے۔

Advertisement

ژیایو کہ کہانی سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کی وجہ سے چینی سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور صارفین محبت میں جنم لینے والے جذبات اور احساسات پر اپنے رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version