Advertisement

تربوز کھانے کے وہ فائدے جن سے آپ ناواقف ہیں

تربوز کھانے کے وہ فائدے جن سے آپ ناواقف ہیں

تربوز کھانے کے وہ فائدے جن سے آپ ناواقف ہیں

تربوز کو موسم گرما کا ایک شاندار تحفہ قرار دیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ تربوز کو قدرت نے گرمیوں میں اس لیے پیدا کیا ہے کیونکہ یہ اس موسم میں نہ صرف آپ کی پیاس بجھاتا ہے بلکہ گرمیوں کے امراض سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔

اس پھل کی سب سے خاص بات اس میں پانی کی مقدار ہے یعنی تربوز کا تیز گلابی گودا یا پورا پھل بیانوے فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس پانی میں پو ٹاشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، پوٹاشیم اس پانی کو جسم کے اندر نہ صرف برقرار رکھتا ہے، بلکہ آپ کی پیاس بھی بجھاتا ہے اور اس کے ساتھ یہ پانی جسم کے ہر خلیے تک جو نمی درکار ہوتی ہے وہ بھی فراہم کرتا ہے۔

تربوز میں بعض ایسے فلیوونولز مرکبات دریافت ہوئے ہیں جو کہ پورے نظام ہاضمہ جس میں  معدے،  آنتیں اور جگرشامل ہیں ان کو فائدہ پہنچاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ ہاضمے کے لیے ایک نہایت ہی خوش ذائقہ اور مفید ٹانک ہے۔

تربوز کو خوراک میں شامل کرنے کا سب سے بڑا فائد یہ ہے کہ اس میں بعض اجزاء خون کی شریانوں کو پرسکون رکھنے کے ساتھ کشادہ رکھتے ہیں اس طرح یہ امراض قلب کے حملے سے بھی بچاتے ہی یہی وجہ ہے کہ تربوز کو دل کا دوست بھی کہاجاتا ہے۔

تربوز حاملہ خواتین کے لیے بھی یہ ایک بہترین پھل ہے حاملہ خواتین میں چونکہ ایک اور جان بھی نمو پارہی ہوتی ہے تو نہ صرف بچے بلکہ ماں کو بھی کئی اہم غذا ئی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ حاملہ خواتین کے لیے بھی ایک بہترین غذائی ٹانک کا کام کرتا ہے اور مارننگ سکنس یعنی صبح بیدار ہونے کے بعد جو طبیعت کی خرابی ہوتی ہے اسے بھی روکتا ہے۔

Advertisement

جو حضرات یہ کہتے ہی کہ ورزش کرنے یا کسی جسمانی سرگرمی کے بعد  ان کے ہاتھ پیروں میں اینٹھن ہوتی ہے یا تکلیف ہوتی ہے تو تربوز اس کا ایک بہترین علاج ہے وجہ اس کی یہ ہے کہ اس کے اندر شامل کچھ اجزاء آپ کے پٹھوں سمیت پورے جسم کو آرام دہ حالت میں رکھتے ہیں اور  تکلیف کو دور کر کے پٹھوں کا تقویت پہنچاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version