Advertisement

یہ عام سا سپلیمنٹ آپ کا جارحانہ رویہ بہتر بنا سکتا ہے

یہ عام سا سپلیمنٹ آپ کا جارحانہ رویہ بہتر بنا سکتا ہے

یہ عام سا سپلیمنٹ آپ کا جارحانہ رویہ بہتر بنا سکتا ہے

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہیں جو دوسری کی نسبت زیادہ غصیلہ اور جارحانہ رویہ رکھتے ہیں تاہم ایک عام سا سپلیمنٹ اس رویے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

پنسلوانیا یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق اومیگا تھری سپلیمنٹ لینے سے ایگریسیو یعنی جارحانہ رویہ کم ہو سکتا ہے۔ اومیگا 3 سپلیمنٹس عام طور پر مچھلی کے تیل کی گولیوں کی شکل میں آتے ہیں۔

جریدے ایگریشن اینڈ وائلنٹ ہیویئر میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 3918 شرکاء میں اومیگا 3 سپلیمنٹ لینے سے جارحانہ رویے میں اوسطاً 22 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اس تحقیق کے اہم مصنف ایڈریئن رائن کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں وقت آ گیا ہے کہ جارحیت رویہ  کو کم کرنے کے لیے اومیگا 3 کے سپلیمنٹ کو استعمال کیا جائے۔

Advertisement

رائن نے مزید یہ بھی کہ کہ اومیگا 3 کوئی جادوئی گولی نہیں ہے جو معاشرے میں تشدد کے مسئلے کو مکمل طور پر حل کر دے گی، تاہم اس تحقیق کے نتائج کی بنیاد پر، ہمیں پختہ یقین ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے اور اس نئی تحقیق کے بعد اس پر عمل کرنا شروع کر دینا چاہیے۔

اس تحقیق میں تمام شرکاء کو اومیگا تھری کے سپلیمنٹس دیئے گئے تاہم اس کے بعد غصہ دلانے والے حالات کا سامنے کرنے پر بھی ان میں جارحانہ رویہ نہیں دیکھا گیا۔

مصنفین کا کہنا ہے کہ اومیگا تھری سپلیمنٹس کا اثر قلیل مدتی ہے یا یہ طویل مدت تک بھی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے اس کے لیے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس صحت کے کئی فوائد پیش کرتے ہیں جن میں دماغ اور دل کی صحت قابل ذکر ہے، حالانکہ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مچھلی کا تیل پہلی بار دل کی بیماری یا فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version