ملک بھر میں ڈینگی مچھروں کے حملے جاری

ملک بھر میں ڈینگی مچھروں کے حملے جاری
ملک بھر میں صفائی کے ناقص انتظامات کی بدولت ڈینگی مچھروں کے حملے جاری ہیں۔
محکمہ سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 12 کیسز کا تعلق کراچی جبکہ 4 کیسز اندرون سندھ میں رپورٹ ہوئے، جبکہ ضلع وسطی میں 5، ضلع شرقی میں 3، جنوبی میں 2، غربی میں 1 اور ضلع کیماڑی میں 1 اس کے علاوہ حیدرآباد میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں ماہ سندھ میں 238 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 185 کا تعلق کراچی سے ہے، اسی طرح رواں برس سندھ میں 1831 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1568 کا تعلق کراچی سے ہے۔
رواں سال ڈینگی سے کراچی کا ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثرہوا ہے، ماہ جنوری تا 16 اکتوبر تک سب سے زیادہ 508 کیسز ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئے اس کے علاوہ ضلع وسطی سے 401، ضلع جنوبی سے 297، حیدرآباد سے 145، کورنگی سے 114، کیماڑی سے 87 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع غربی سے 85، ملیر سے 76، تھرپارکر سے 24، میرپورخاص سے 16، لاڑکانہ سے 12 ، سکھر سے 10 ، شہید بے نظیر آباد سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جامشورو سے 7، سانگھڑ سے 5، گھوٹکی سے 5، خیرپور سے 5، ٹنڈو محمو خان سے 3، جیکب آباد سے 3، عمر کوٹ سے 1، شکار پور، مٹیاری سے 1 اور بدین سے بھی 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اسی طرح راولپنڈی میں بھی ڈینگی مچھروں کے حملے جاری ہیں، انسداد ڈینگی مہم کے باوجود ڈینگی مچھر بے قابو، ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ اسپتالوں میں زیرعلاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 252 ہے۔
ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ہیں، رواں سیزن اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 3279 تک پہنچ گئی ہے۔
ڈینگی کے 96 مریض بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی ہسپتال 38 مریض زیر علاج، اس کے علاوہ 71 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور 46 فوجی فاؤنڈیشن میں داخل ہیں، جبکہ پرائیویٹ ہاسپٹیلز میں 1 مریض زیر علاج ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 49 مریض پوٹھوہار ٹاؤن 12 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ سے 17 اور پوٹھوہار رولر سے 4 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
اس کے علاوہ چکلالہ کنٹونمنٹ سے 3 گوجرخان سے 5 ٹیکسلا سے 2 مریض رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں کانگو کے 2 خسرہ کے 654 مریض آئے ، جبکہ رواں سیزن میں اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 4480 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ، 1708عمارتیں سر بمہر2969 چالان ٹکٹ جاری کیے گے، جبکہ ابتک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر 1 کروڑ 96 لاکھ 81 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

