Advertisement

پنجاب میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی عائد

پنجاب میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی عائد

پنجاب میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز کو غیر محفوظ 8 ادویات فروخت کرنے سے روک دیا ہے جب کہ تمام ڈرگ انسپیکٹرز کو ادویات کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم دے دیا ہے۔

مراسلے میں بیکٹریکل انفکیشن کے لیے استعمال ہونے والی گولی فلیجل بھی غیر معیاری قرار دی گئی ہے جب کہ مختلف بیماریوں میں درد کم کرنے والے انجیکشن ٹراما ڈول کو بھی مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق آئی وی کینولا اور بیکٹریکل انفکیشن کا انجیکشن میٹرنیڈوزل بھی غیر معیاری قرار دیا گیا۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کسٹمز حکام نے غیر رجسٹرڈ  درد کش ادویات کے 7 بیچ پکڑے ہیں جب کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے 7 مخصوص بیچ کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version