Advertisement

عید قربان پر ’’ہاضمہ‘‘ صحت مند رکھنے کے آسان اور مؤثر طریقے

عید قربان پر ’’ہاضمہ‘‘ صحت مند رکھنے کے آسان اور مؤثر طریقے

عیدالاضحیٰ کا تہوار جہاں روحانی خوشیوں اور قربانی کے جذبے سے جڑا ہوتا ہے، وہیں اس دن کا دسترخوان بھی گوشت کے لذیذ پکوانوں سے بھرپور ہوتا ہے، لیکن عید کی ان خوشیوں میں اکثر لوگ اپنی صحت، خاص طور پر نظامِ ہاضمہ کو نظر انداز کر بیٹھتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق عید کے دنوں میں چٹ پٹے اور مرغن کھانوں کا زیادہ استعمال بدہضمی، سینے کی جلن، پیٹ درد اور دیگر معدے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے، خاص طور پر وہ افراد جو پہلے سے ہاضمے کے مسائل یا شوگر، بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا شکار ہیں، انہیں خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔

گوشت کا استعمال: مقدار اور معیار دونوں اہم ہیں

گوشت پروٹین کا بھرپور ذریعہ ضرور ہے لیکن اس میں موجود چکنائی خاص طور پر کلیجی، گردے، دماغ یا دیگر چربیلے حصے اگر زیادتی سے کھائے جائیں تو صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

کوشش کریں کہ گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز نہ کریں اور اعتدال میں رہ کر استعمال کریں۔

Advertisement

نظامِ ہاضمہ کو بہتر رکھنے کے لیے چند مفید مشورے:

پودینہ، ہری مرچ، کھیرا اور دہی پر مشتمل رائتہ کھانے کے ساتھ شامل کریں، یہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور تیزابیت کو روکتا ہے۔

جلدی کھانے سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے، چبا کر کھانا ہاضمے کو آسان بناتا ہے۔

چائے، بلیک کافی یا کولڈ ڈرنکس کی جگہ سبز چائے یا نیم گرم پانی پینا زیادہ مفید ہے۔

کھانے کے بعد ہلکی چہل قدمی کریں، یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے اور جسم کو فعال رکھتی ہے۔

دن بھر میں کم از کم 10 سے 12 گلاس پانی پئیں، صبح نہار منہ پانی پینا خاص طور پر مفید ہے۔

سبزیاں، دالیں اور پھل نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھتے ہیں، اسپغول کا چھلکا بھی فائدہ مند ہے۔

Advertisement

مسلسل کھاتے رہنے کے بجائے کم از کم 6 سے 8 گھنٹے کا وقفہ دیں تاکہ نظامِ ہاضمہ سکون سے اپنا کام انجام دے سکے۔

یاد رہے کہ یہ چند سادہ احتیاطی تدابیر نہ صرف آپ کو عید کے پکوانوں کا لطف اٹھانے میں مدد دیں گی بلکہ معدے کی تکالیف سے بھی محفوظ رکھیں گی، خوش رہیں، صحت مند رہیں اور عید کے ذائقوں کا بھرپور انداز میں لطف اٹھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version