Advertisement

کس عمر میں بڑھاپے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

کس عمر میں بڑھاپے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

 وقت گزرنے کے ساتھ بڑھاپا آنا ایک فطری عمل ہے جس میں وقت کے ساتھ بتدریج اضافہ ہوتا ہے تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے  مطابق یہ رفتار 50 برس میں کی عمر انتہائی تیز ہوجاتی ہے۔

سائنسدنوں کے مطابق انسان اپنی پوری زندگی میں کئی مراحل سے گزرتا ہے جس میں بچپن کی تیز رفتار نشوونما، جوانی کا استحکام، اور پھر عمر کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتی ہوئی جسمانی تنزلی شامل ہے، تاہم تقریباً 50 برس کی عمر زندگی کا وہ اہم موڑ ہے جس میں انسان تیزی سے بڑھاپے کی منازل طے کرتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس عمر میں انسانی بافتوں (tissues) اور اعضاء کی عمر رسیدگی کی رفتار گزشتہ دہائیوں کی نسبت زیادہ تیز ہو جاتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج مختلف عمر کے بالغ افراد میں پروٹین کے تجزیے سے حاصل کیے گئے، اور انکشاف ہوا کہ انسانی رگیں سب سے پہلے اور تیزی سے زوال پذیر ہوتی ہیں۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ تقریباً 50 برس کی عمر میں جسم کی بافتیں ایک اہم تبدیلی سے گزرتی ہیں، اورخون کی رگیں وہ اہم بافتیں ہیں جو سب سے پہلے اور نمایاں طور پر متاثر ہوتی ہیں۔

Advertisement

اس تحقیق کے لیے مححقین نے 14 سے 68 سال کی عمر کے 76 ایسے افراد کے ٹشوز کے نمونے حاصل کیےجو دماغی چوٹ کے باعث حادثاتی طور پر فوت ہو چکے تھے۔

یہ نمونے جسم کے سات مختلف نظاموں سے لیے گئے جن میں قلبی، نظام ہاضمہ، مدافعتی، غدودی، تنفسی، جلدی اور عضلاتی و ہڈیوں کا نظام شام ہے۔

محققین نے ان بافتوں میں موجود پروٹینز کی فہرست مرتب کر کے عمر بڑھنے کے ساتھ ان میں ہونے والی تبدیلیوں کو نوٹ کیا، انہوں نے نتائج کو بیماریوں اور ان سے جڑے جینیاتی ڈیٹا بیس سے موازنہ کیا اور پایا کہ 48 بیماریوں سے وابستہ پروٹینز کی مقدار عمر کے ساتھ بڑھتی ہے۔

ان بیماریوں میں دل کی بیماریاں، تشوزکی سختی، فیٹی لیور، اور جگر سے متعلق ٹیومر شامل ہیں۔

تحقیق کے مطابق سب سے نمایاں تبدیلیاں 45 سے 55 سال کی عمر کے درمیان دیکھنے میں آئیں، اور یہ تبدیلی خاص طور پرجسم کی  سب سے بڑی شریان میں نوٹ کی گئی، اس کے علاوہ  لبلبہ (pancreas) اور تلی (spleen) میں بھی مسلسل تبدیلیاں ریکارڈ ہوئیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمر رسیدگی ایک پیچیدہ، مرحلہ وار عمل ہے جس میں مختلف جسمانی نظام مختلف وقتوں میں متاثر ہوتے ہیں۔ اگر یہ بات پہلے سے معلوم ہو کہ کس عمر میں جسم کا کونسا نظام سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے تو ایسی صورت اس کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے گا ، اور بزرگ افراد کی صحت کومزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version