Advertisement

فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا

فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا

چینی سائنسدانوں نے ایک نیا انقلابی گلو تیار کیا ہے جو سیپ (Oyster) سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے اور اس کا مقصد ہڈیوں کے فریکچر کو بغیر کسی دھاتی پلیٹ یا راڈ کے جوڑنا ہے۔

یہ حیاتیاتی چپکنے والا مادہ، جسے ’’بون-02) کا نام دیا گیا ہے، انجیکشن کے ذریعے ٹوٹی ہوئی ہڈی کے مقام پر ڈالا جاسکتا ہے جو بغیر کسی اضافی سرجری کے ہڈی کی مرمت میں مدد کرتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر یہ گلو محض 2 سے 3 منٹ میں ہڈی کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہاں تک کہ خون سے بھرپور حصوں میں بھی جہاں عام گلو مؤثر ثابت نہیں ہوتی۔

ماہرین کے مطابق اس گلو کی تیاری کا تصور سیپ کی اس صلاحیت سے لیا گیا ہے کہ وہ سمندر کے اندر سخت ماحول میں بھی مختلف سطحوں پر مضبوطی سے چپک جاتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لن شیان فینگ، جو سر رن رن شا اسپتال کے ایسوسی ایٹ چیف آرتھوپیڈک سرجن ہیں، کے مطابق تجربات سے ثابت ہوا کہ یہ گلو400 پاؤنڈ سے زیادہ بوجھ برداشت کر سکتا ہے، اس کی بانڈنگ اسٹرینتھ 0.5 ایم پی اے اور کمپریسیو اسٹرینتھ 10 ایم پی اے ہے۔

Advertisement

مزید یہ کہ یہ گلو بایوڈیگریڈیبل (قدرتی طور پر تحلیل ہونے والا) ہے، یعنی ہڈی جڑنے کے بعد جسم میں خود ہی جذب ہوجاتا ہے جس سے دوسری سرجری کی ضرورت نہیں رہتی اور انفیکشن کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

اگر ’’بون 2‘‘ کلینیکل ٹرائلز میں کامیاب ثابت ہوا تو یہ آرتھوپیڈک سرجری میں انقلاب برپا کرسکتا ہے اور پیچیدہ فریکچر کے علاج کو نہایت آسان بناسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version