Advertisement

دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف

دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف

 مدت حمل خواتین کے لیے ایک پیچیدہ عمل ہوتا ہے، تاہم نئی تحقیق کے مطابق یہ قلب کے مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق دوران حمل ہر 7 میں سے ایک خاتون قلب سے جڑے مسائل کا سامنا کر سکتی ہے، حتیٰ کہ وہ خواتین بھی جنہیں پہلے سے دل کی کوئی عارضہ نہ ہو۔

اس تحقیق میں محققین نے 2001 سے 2019 کے درمیان نیو انگلینڈ میں ہونے والے 56,000 سے زائد خواتین کا دوران حمل جائزہ لیا، جس میں دل سے متعلق مسائل میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

دل کی پیچیدگیاں زچگی کے دوران اموات اور دیگر بیماریوں کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں، ہارٹ اٹیک، فالج، ہارٹ فیلیئر، خون کے لوتھڑے، ہائی بلڈ پریشر یہ وہ مسائل ہیں جو زچگی کے دوران ہونے والی اموات کا 15 فیصد ہیں۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق ایسی خواتین جو پہلے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں ان میں یہ مسائل مزید بڑھ گئے، اور ہر عمر کی خواتین میں یہ مسائل سامنے آئے، حتیٰ کہ ان میں بھی جو پہلے دل کی بیماری سے محفوظ تھیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: دوران حمل مارننگ سکنس کی وجہ اور علاج دریافت

اس تحقیق کی اہم محقق اسڈاکٹر ایملی لاؤ جو کہ میساچوسٹس جنرل ہسپتال، بوسٹن میں کارڈیولوجسٹ ہیں کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق حمل سے متعلق دل کی پیچیدگیوں میں اضافہ کو ظاہر کرتی ہے جو کہ کسی حد تک پریشان کن ہے، یہ حمل کے دوران اور بعد میں امراض قلب کی روک تھام کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

 ایملی لاؤ کا کہنا ہے کہ ان خطرات کو طرز زندگی میں تبدیلی یا ادویات کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، لیکن بہت سی خواتین کو علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ ان مسائل میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اگرآپ حمل کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، تو کسی طبی ماہر سے رجوع کریں تاکہ خطرات کو سمجھا جا سکے اور انہیں کم کرنے کے اقدامات کیے جا سکیں، دوران حمل اپنی صحت کا خیال رکھیں، جسم کی بات سنیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔ زچگی کے بعد کا دور بھی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔

حمل سے پہلے اور پیدائش کے بعد بھی دل کی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ماں کی بہتر صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version