Advertisement

کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟

کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟

ماسکو سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون نے اپنی آنکھوں کا رنگ محض اس لیے تبدیل کروایا تاکہ اس کے یہاں پیدا ہونے والی  بچی کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہو۔  

یہ دعویٰ ایک مشہور روسی پوڈکاسٹ میں سامنے آیا، جہاں ایک خاتون، جو پیشے کے لحاظ سے کاسمیٹولوجسٹ ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے ایک مخصوص طریقہ کار سے آنکھوں کا رنگ تبدیل کروایا تاکہ اُن کا ڈی این اے خود بخود ری-ارینج ہو جائے اور اس کا اثر بچے پر ہو۔

خاتون نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ اس عمل سے ان کا ڈی این اے بدل جائے گا اور یہ رنگ بچے کو منتقل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حمل کے دوران ان باتوں پر عمل کریں، صحت و مسرت پائیں!

یہ بات درست ہے کہ فی زمانہ خواتین میں آنکھوں کی رنگ بدلنے کا رجحان کافی پروان چڑھ رہا ہے اور اس کے لیے وہ کئی طریقہ کار استعمال  کر رہی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ خاتون نے دوران حمل آنکھوں کا رنگ اس لیے تبدیل کروایا تاکہ بچے کی آنکھوں کا رنگ بھی بدل جائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کاسمیٹک سرجری سے آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کا طریقہ غیر محفوظ قرار

دلچسپ بات یہ ہے کہ آنکھوں کا رنگ بدلنے کے کئی طریقے موجود ہیں، جن میں آرٹیفیشل آئرس امپلانٹس، لیزر پروسیجرز (جس سے آئرس کی سطح سے میلانن ہٹا کر بھوری آنکھوں کو نیلا بنایا جا سکتا ہے اور کیراتو پیگمینٹیشن شامل ہیں، جو ایک جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قرنیہ پر مستقل ٹیٹو بنا دیتا ہے۔

Advertisement

لیکن کیا ان تبدیلیوں کا اثر حمل میں موجود بچے پر بھی پڑ سکتا ہے؟ ماہرین کے مطابق ایسا ممکن نہیں، کیونکہ یہ تمام طریقے جینیاتی سطح پر تبدیلی نہیں لاتے بلکہ صرف آنکھوں کی ظاہری شکل میں تبدیلی پیدا کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version