Advertisement

بھارت میں بھی “شیزا اور فضاء” کی طرح دو بہنوں کے دولہے بدل گئے

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اُجین میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے تین بہنوں میں سے دو شادی غلط دولہاؤں کے ساتھ ہو گئی۔

لیکن خاندان کے افراد کو جلد ہی غلطی کا احساس ہو گیا۔

پجاریوں نے دوبارہ منتر پڑھے اور دولہا، دلہن کو دوبارہ اپنی قسمیں اور رسمیں پوری کرنے کو کہا۔

یہ واقعہ 5 مئی کو بد نگر تحصیل کے اسلانہ گاؤں میں پیش آیا، جو کہ اجین سے تقریباً 20 کلومیٹر دور ہے۔

کھیرکھیڈی گاؤں کے راہول، اور ڈانگواڑا گاؤں کے دیگر دو بھولا اور گنیش کی تین باراتیں رمیش لال ریلوٹ نامی شخص کی بیٹیوں سے شادیوں کے لیے ان کے گھر پہنچیں۔

Advertisement

دو بہنیں، نکیتا اور کرشمہ جو بھولا اور گنیش سے شادی کرنے والی تھیں، ‘مائی ماتا پوجا’ کی رسم ادا کرنے کے لیے خاندان کے افراد کے ساتھ ایک کمرے میں گئیں، جہاں دونوں دلہنوں کا ‘تبادلہ’ ہوگیا۔

دونوں نے ملتے جلتے لباس اور گھونگٹ پہن رکھے تھے۔ بجلی کی بندش کے درمیان، دونوں دلہنوں نے بظاہر غلط دولہا کے ساتھ کچھ رسومات ادا کیں۔

گھر والوں نے کچھ روشنی ہونے کے بعد اس اختلاط کی نشاندہی کی۔ تھوڑی دیر کے جھگڑے کے بعد، انہوں نے فوراً مکس اپ ٹھیک کیا اور پجاری نے دولہا اور دلہن کے صحیح میچ کے ساتھ تقریب کو انجام دیا۔

بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس نے اسے گرمیوں کے موسم میں غیر طے شدہ بجلی کی بندش پر ریاست کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنانے کے ایک موقع کے طور پر لیا۔

کانگریس کے ریاستی میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے ٹویٹ کیا، ’’شیوراج حکومت میں جاری بجلی بحران کے دوران ایک عجیب واقعہ رپورٹ ہوا… بجلی کی خرابی کی وجہ سے دو دلہن بہنیں آپس میں مکس ہو گئیں۔

اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے، بی جے پی کے رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کے ریاستی ترجمان یشپال سنگھ سسودیا نے کہا کہ جب واقعہ کی اطلاع ملی تو بجلی کی کوئی بندش نہیں تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version