Site icon بول نیوز

سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

 

سرگودھا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی جانب سے سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کے خلاف  کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں 16 کنال پر اگائی گئی سبزیاں تلف کر دی گئی ہیں۔

اسکے علاوہ تحصیل سلانوالی میں 40 کنال اراضی پر کاشت کی گئی کدو کی فصل کو بھی ہل چلا کر تلف کر دیا گیا ہے اور دیگر کارروائیوں کے دوران ڈیری  شاپس، کریانہ اسٹورز اور سویٹس شاپس کا معائنہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 12 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں، معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے ہر سطح پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version