Site icon بول نیوز

احسن اقبال کی شہید پاک فوج کے سپاہی جمشید علی کے گھر آمد

وفاقی وزیر احسن اقبال وزیرستان میں شہید پاک فوج کے سپاہی جمشید علی کے گھر شکر گڑھ پہنچے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور کہا کہ جمشید علی نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی تازہ لہر ہے، دہشت گردوں کو شکست دیں گے، اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند عناصراسلام کا نام لے کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، ان عناصر کی پوری قوم مل کر سرکوبی کرے گی، ہمارے جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان جام شہادت نوش کرتے ہیں وطن کی خاطر جان قربان کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمارے جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں پاکستانی قوم کو فخر ہے۔

Exit mobile version