Site icon بول نیوز

پاکستان جب بھی عسکری کارروائی کرتا ہے تو باقاعدہ اعلان کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشت گردی کے خلاف مختلف سطحوں پر قائم کمیٹیوں میں فوجی نمائندے شامل ہیں

فوٹو: آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان جب بھی کوئی عسکری کارروائی کرتا ہے تو اسے ہمیشہ کھلے عام اور باقاعدہ اعلان کے ساتھ انجام دیتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی شفاف ہے، اس لیے کسی بھی آپریشن کو چھپانے کا تاثر درست نہیں۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک مکمل قانونی اور عدالتی عمل کے مطابق جاری ہے، جس پر بے بنیاد قیاس آرائیاں نہیں کی جانی چاہئیں۔

مزید پڑھیں: دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

 ان کا کہنا تھا کہ جب بھی اس معاملے میں کوئی فیصلہ یا پیشرفت ہوگی تو میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

افغانستان میں کارروائی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بیرونی ہدف پر حملہ کرے تو اسے پوشیدہ نہیں رکھتا، بلکہ واضح اعلان کے ساتھ اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف مختلف سطحوں پر قائم کمیٹیوں میں فوجی نمائندے شامل ہیں اور یہ فورمز مسلسل فعال ہیں۔

مزید پڑھیں: قوم کے تعاون سے افواج پاکستان ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر، طلبہ سے ملاقات

معیشت دشمن عناصر کے گٹھ جوڑ کو ناکام بنانے کے لیے بلوچستان کی حکومت بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے ملک میں قیامِ امن، استحکام اور ترقی کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہر پیشرفت بروقت عوام کے سامنے لائی جائے گی۔

Exit mobile version