Site icon بول نیوز

ٹیلر سوئفٹ نے لاکھوں ڈالر کا بونس دے کر عملے کو حیران کر دیا

ٹیلر سوئفٹ نے لاکھوں ڈالر کا بونس دے کر عملے کو حیران کر دیا

مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو غیر معمولی تحفے کے طور پر 197 ملین ڈالر (تقریباً 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) کا بونس دے دیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے عالمی دورے کے دوران 21 ممالک میں 149 کنسرٹس کیے، جن سے مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کمائے گئے۔

ٹیلر نے جب اپنے عملے کو بونس کی رقم کا بتایا تو ان کے چہروں پر خوشی کے آنسو نظر آئے۔

 اس کے علاوہ گلوکارہ نے عملے کے لیے اظہارِ تشکر کا خط بھی لکھا، جس میں ان کی محنت اور وفاداری کا اعتراف کیا گیا۔

Exit mobile version