Advertisement

کسی ملک کے خلاف جنگ نہیں چھیڑیں گے ، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے منگل کے روز اپنے خطاب میں کہا  کہ ایران  کسی بھی ملک  کے خلاف جنگ نہیں چھیڑے گا۔

جمعرات کے روز خلیجِ عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان تصادم کے خدشے  بڑھ گئے ہیں۔  واشنگٹن نے  ایران کو اس حملے کا زمہ دار  ٹھہرایا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کی رابطہ کار فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یمن، شام اور دیگر علاقوں میں ایران کی مداخلتیں “غیر مثبت”ہیں۔

غیر ملکی خبررساں اسارے کے مطابق موگرینی نے ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر یورپی یونین کی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ” ہم اس وقت حالات کو پرسکون بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں”۔

موگرینی نے مزید کہا کہ ابھی تک ایران نے ہماری توقعات کے مطابق جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی آئندہ رپورٹ کا انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version