Advertisement

تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست مسترد

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کی جانب سے کی گئی جس میں حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست بھی زیر غور آئی تھی۔

اپوزیشن جماعتیں چیئر مین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے 9 جولائی کو ریکوزیشن جمع کروا کر چکی ہیں جس کے آئینی طور پر چیئرمین سینیٹ اب 14 دن کے اندر یعنی 23 جولائی تک اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف کے سینیٹراور نیشنل پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے 52 سینیٹرز موجود تھے جن میں نامزد چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، رضا ربانی اور عبدالغفور حیدری بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 104 کے ایوان میں 53 ارکان کی حمایت درکا رہے جبکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن اتحاد کے پاس بظاہر 65 سے 67 اراکین موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version