Advertisement

ٹرمپ نے سعودیہ، یو اے ای کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد ویٹو کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قراردادیں ویٹو کردیں۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کی قرارداد ویٹو کردی جس کے بعد اربوں ڈالر کا اسلحہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو فروخت کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

رواں ماہ 8 جولائی کو امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرارداد منظور کی تھی۔امریکی کانگریس نے عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف تین قراردادیں پاس کی تھیں۔ارکان کانگریس نے موقف اختیار کیا  تھا کہ اسلحے کی فروخت خطے میں بحالی امن کی کوشش کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ اراکین کانگریس عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے سخت مخالف ہیں جبکہ   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو آٹھ اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ کانگریس کی قرارداد خطے میں امریکی اثرورسوخ متاثر کرسکتی ہے،اسی تناظر میں قرارداد ویٹو کی۔

Advertisement

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی صدر ٹرمپ کی حمایت کرتے  ہوئے  کہا ہے  کہ ایران کے خلاف سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی ناگزیر ہے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے ویٹو پاور استعمال کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

یاد  رہے کہ   سعودی عرب امریکی ہتھیار یمن کے مظلوم لوگوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور ان ہتھیاروں سے اب تک لاکھوں یمنی شہید، زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کو یمن میں شکست کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماسکو فارمیٹ اجلاس: آزاداورپرامن افغانستان کے قیام کی حمایت کا اعادہ
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
غزہ جنگ بندی مذاکرات؛ حماس کے اہم مطالبات سامنے آگئے
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version