کراچی:بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے آج پھرچار زندگیاں کے الیکٹرک کی غفلت کی نظرہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز بارشوں کے بعد کرنٹ لگنے سےمعصوم بچی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
شہر قائد میں نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات نے کے الیکٹرک کی کارکردگی ایک بار پھر عیاں کردی۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق کرنٹ لگنے کے2 مختلف واقعات پیش آئے ،پہلے واقعے میں سائٹ ایریا میں ہوٹل میں بیٹھے 2افراد پر بجلی کے تار ٹوٹ کر گرے، دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جبکہ دوسرا واقعہ لیاری کھڈا مارکیٹ اورکلفٹن میں پیش آیا، جہاں ایک شہری سمیت معصوم بچی بھی کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
یاد رہے کہ کراچی میں جولائی کے آخری ہفتے سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
واضح رہے اس سے قبل کے الیکٹرک کے خلاف نوجوانوں کی ہلاکت کا مقدمہ میئر کراچی کہ درخواست پر درج کرایا گیا تھا، مقدمے میں سی ای او کے الیکٹرک، مالک عارف نقوی کے خلاف درج کیا گیاتھا۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گزشتہ بارشوں میں 40 اموات واقع ہوئی ہیں، لوگوں نے عید کی نماز کے بجائے نماز جنازہ ادا کیا ہے۔
کراچی وسیم اخترکا کہنا تھا کےالیکٹرک کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،امیدکرتاہوں تفتیش صحیح طریقےسےہوگی اورذمہ داران کو بے نقاب کیاجائےگا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اجتماعی قتل کامقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے، کسی کے خلاف نہیں، کراچی کا سسٹم ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، جب تک نظام ٹھیک نہیں ہوگا، لوگ یوں ہی مرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News