Advertisement

سلیکٹڈ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں،احسن اقبال

ahsan iqbal

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست سے ریٹائر ہو جائیں،معیشت ٹھیک ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب طاہر القادری کی تقلید کرتے ہوئے خود ریٹائرڈ فیل ڈکلیئر کردیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب بد ترین انتظامی بحران کا شکار ہےجبکہ یہ بات ثابت ہوچکی کہ حکومت عقل سے پیدل ہے، سلیکٹڈ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نفرت اور انتقام سے ملک چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی سر اٹھا رہا ہےاور حکومتی نا اہلی سے پولیو کے ہر روز نئے کیس سامنےآرہے ہیں۔

Advertisement

احسن اقبال نے نے یہ بھی کہا کہ دھرتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم سلام پیش کرتے ہے،50 کروڑ کرپشن پر سی کلاس دینے کی بات کر کے یہ اپوزیشن کو ہراساں کر رہے ہیں۔۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اصولی طور پر مولانا کے دھرنے کی حمایت کی ہے لیکن عملی طور پر ساتھ دینے سے انکار کیا ہے،ابھی مولانا فضل الرحمن آرہے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا کہ کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس بھیج کر اپنے فاشسٹ چہرے سے ایک اور پردہ اتار دیا ہے، پارلیمنٹ میں اتفاق رائے کی ضرورت تھی، جو حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث پیدا نہ ہوسکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version