Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی پارٹی میں دھڑےبازی پرآخری وارننگ

Imran Khan

وزیراعظم عمران خان پارٹی قائدین سے سخت ناراض، پارٹی میں دھڑے بازی پر آخری وارننگ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی میں دھڑےبازی پر سخت ایکشن لیتے ہوئےقائدین کوآخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی دھڑیاں بندیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین ،سیف اللہ نیازی ، عامرکیانی،عبدالعلیم خان اورچوہدری سرور گروپ کو آپس میں معاملات سلجھانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گورنر پنجاب چوہدری سروراورجہانگیر ترین کی ملاقات بھی معاملات سلجھانے کی ایک کڑی ہے۔اس کےعلاوہ عامرکیانی کی بھی گورنرہاوس میں چوہدری سرورسے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ چوہدری سرورکووزیراعظم نے دھڑے بندیاں ختم کرانے کا ٹاسک بھی دے دیاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ جلدجہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں بھی ملاقات متوقع ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ذرائع کی جانب سے یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاہے۔وزیراعظم دورہ چین سے واپسی پر وہ اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد کابینہ میں ردوبدل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ، وزارت پیٹرولیم، وزارت امورِ کشمیر، وزارت منصوبہ بندی، صنعت و پیداوار سمیت 9 وفاقی وزیروں کے قلمدان تبدیل ہونے کاامکان ظاہر کیاگیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ وزیراعظم وزارتِ داخلہ کا قلم دان اپنے پاس بھی رکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ امکان بھی ظاہرکیاگیاہے کہ وزیراعظم دورہ چین سے واپسی پرکابینہ میں 8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان سے اب دہشتگردی ہوئی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ، خواجہ آصف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version