Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام

آرمی ایکٹ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنا 52واں یوم تاسیس 30 نومبر کو آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں منائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صرف مضبوط عوامی ایجنڈا ہی جمہوری، اقتصادی اور انتظامی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بنیادی اصولوں پر عہد کو دہرائیں گے اور ملک کی نئی سمت کو متعین کریں گے۔

دوسری جانب سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ممبر کشمیر کونسل آزادکشمیر میر محمد یونس نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس پورے آزادکشمیر میں انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا۔

Advertisement

محمد یونس کا کہنا تھا کہ 30 نومبر پاکستان پیپلزپارٹی کا 52 یوم تاسیس اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پیپلزپارٹی اس ملک کے محنت کشوں مزدوروں،ترقی پسندوں اور جمہوریت کے علمبرداروں کا سیاسی مرکز ہے اور اس کا جنم پاکستان کے محنت کشوں کی جدوجہد سے ہواجس کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی جو اس ملک کے مظلوموں کی آواز بن گئے۔

واضح رہے اس سے قبل گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےسابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئےکہا تھا کہ صدر زرداری کی طبیعت سخت ناساز ہے،حکومت کے ان سارے ہتھکنڈوں کے باوجود صدر زرداری کا مورال بلند ہے، ان کی بہادری آپ سب کے سامنے ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج صدر زرداری اپنی بات پر قائم ہیں، آج وہ اپنے نظریہ پر قائم ہے، صدر زرداری کہتے ہیں کہ آپ نے جو میرے ساتھ کرنا ہے کرلومگر وہ اپنے موقف سے اپنے اصولوں سے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیپلزپارٹی کے ہر کارکن کے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمارا قائد نہ جھکتا ہے، نہ بکتا ہے اور نہ بھاگتا ہے۔ جب سے یہ جعلی کیسز بنے ہیں جبکہ خاص طور پر ہمارا کیس سندھ کا مقدمہ، سندھ کا الزام اور سندھ کا کیس پنڈی میں چل رہا ہے اس کے بارے میں ہم اپنے اعتراضات سب کے سامنے ظاہر کرتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version