فواد چوہدری نااہلی کیس پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق فواد چوہدری نااہلی کیس پیرکو سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے و دیگر کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔
فواد چوہدری کی جانب سے درخواست قابل سماعت ہونے یا نا ہونے پر پیر کو دلائل دئیے جائیں گے۔ درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثےظاہر نا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں درست گوشوارے جمع نہیں نہیں کراے گئے ،فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔
درخواست گزار بول نیوز کے پریزیڈنٹ اور مینیجنگ ڈائرکٹر سمیع اللہ ابراہیم نےوکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News