Advertisement

ایرانی سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات

COAS- Irani diplomat

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر مہدی ہنر  دوست نے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو )راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے مہدی ہنر دوست کی پاکستان میں خدمات کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر کی پاک ایران تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو  بھی سراہا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیےآرمی چیف اور پاک فوج کی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف اور پاک فوج نے پاک ایران سرحد پر امن یقینی بنانے کے لیےاہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مہدی ہنر دوست نے2016 میں علی رضا حقیقان کے سبکدوش ہونے کے بعد بطور ایرانی سفیر  برائے پاکستان کے عہدہ سنبھالا تھا ۔

مہدی ہنر دوست پاکستان میں ایران کے اکتیسویں سفیر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے نائب کمانڈر نےملاقات کی تھی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دونوں افواج کے تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی جبکہ آرمی ٹو آرمی اسٹاف مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version