ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک ریکارڈ

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہفتہ کےروز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہیگا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ لاہورمیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم سرد اور خشک رہے گا،شہر میں اسوقت درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شہر میں ائیرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی سطح 309 ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے وادی کوئٹہ میں مطلع صاف اورسردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صبح 8بجے ریکارڈ کیےگئے درجہ حرارت میں کم سے کم درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 اور قلات میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہےجبکہ ژوب اور خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دالبندین اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ررہا۔ گوادر اور جیوانی میں درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ،پنجگور میں 7, تربت میں 14، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت10جبکہ نصیر آباد میں 11جبکہ پسنی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈکیاگیا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو، استور منفی08، گوپس منفی07، گلگت منفی 05، کالام، بگروٹ منفی 04، پاراچنارمنفی 03، قلات منفی02،چترال،دیراور بونجی میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News