نیب نے مزار قائد پر ہونے والی چائنہ کٹنگ کی تحقیقات شروع کردیں

قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بول نیو ز کی خبر پر مزارقائد کے گرد ہونے والی چائنہ کٹنگ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیب نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کے مزار کے گرد ہونے والی چائنہ کٹنگ پربول نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائر ی کا حکم دیا ہے۔
بول نیوز کے اینکر پرسن اسد کھرل نے 25 دسمبر کو مزارقائد کے گرد ہونے والی چائنہ کٹنگ کا انکشاف کرتے ہوئے حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں سے استدعا کی تھی کہ اس معاملے کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔
انہوں نے لائیو شو میں بتایا تھا کہ کس طرح وہ جاکر متعلقہ اداروں سے اپنی جان پر کھیل کر ڈیٹا نکال کر لائے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مزار ِ قائد کے گرد چائنہ کٹنگ کی جارہی ہے۔
اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایکشن کا آغاز ہوچکا ہے اور انکوائری شروع کردی گئی ہے جس میں اس چائنہ کٹنگ کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا ۔
نیب کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب کراچی کو انکوائر ی کا حکم دیتے ہوئے حکام کو کہا ہے اس معاملے میں ملوث سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف کارروائی کی جائے اور ساتھ ہی ساتھ مزارقائد کی انتظامیہ کا بھی اس معاملے میں کردار پرکھا جائے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News