پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ کے دبنگ کیچ نے سب کو حیران کر دیا ، ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین جاری پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے حیران کن کیچ پکڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ سپرمین کے روپ میں نظر آے، دوسری سلپ میں کھڑے اسمتھ نے شاندار کیچ پکڑ کر نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم سن کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Steven Peter Devereux Smith. WOW! @bet365_aus | #AUSvNZ pic.twitter.com/jSAcYlDgj1
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 13, 2019
آسٹریلیوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے جس کے جواب میں کیوی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا توبیٹنگ لایئن لڑکھڑا گئی اور ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان ولیم سن بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے لیکن 23ویں اوور میں اسمتھ نے دبنگ کیچ پکڑ کر ولیم سن کو پویلین کی راہ دکھادی۔
ولیم سن کے 34 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھر سکا اور پوری ٹیم 166 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

