Advertisement

پاکستان سمیت دنیاکے مختلف حصوں میں سورج گرہن

سورج

پاکستان سمیت دنیاکےمختلف حصوں میں آج رواں سال کا آخری سورج گرہن شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق دن میں چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے گا اور سورج کی روشنی کو روک لے گا جس کے بعد سورج آتشی انگوٹھی کا منظر بن جائے گا۔ جامعہ کراچی کے آبزویٹری ڈیپارٹمنٹ میں سورج گرہن کولائیو دیکھے جانے کا انتظام کیاگیاہے۔

اسپا کے مطابق پاکستان کےتمام جنوبی علاقوں میں 20 سال بعد سورج گرہن ہوگا۔ اس سے قبل 11 اگست 1999 کو پاکستان میں سورج گرہن ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ کراچی میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 34 منٹ پرہوا جو 8 بج کر 37 منٹ پر عروج کو پہنچ گیااور دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر مکمل طور پرختم ہوجائے ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج گرہن 8 بج کر58 منٹ پرواضح طور پر دیکھا گیا۔ کراچی میں سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے اور 32 منٹ پر مشتمل ہے اور یہ صبح 10 بج کر 19 منٹ پر ختم ہوگا۔

Advertisement

لاہور میں سورج گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہوا جو 8 بج کر 58 منٹ پر واضح دیکھا گیا اور 10 بج کر 19 منٹ پر  ختم ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح 7 بج کر 50 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا جو 8 بج کر 57 منٹ پر عروج کو پہنچا اور 10 بج کر 15 منٹ پر ختم ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں صبح 7 بج کر 39 منٹ پر سورج گرہن شروع ہوا جو 8 بج کر 48 منٹ پر عروج کو پہنچا اور 10 بج کر 48 منٹ پرختم ہوگا۔

مظفرآباد میں واضح جزوی سورج گرہن 8 بج کر 59 منٹ جبکہ گلگت میں 9 بج کر01 منٹ پر ہوگا۔

سورج گرہن، عبادات اور حاملہ خواتین

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں 20 سال پہلے 1999 میں جزوی طور پر دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

رواں سال کے آخری سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہےکیوں سورج کو جب گرہن لگے گا تویہ مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک چکا ہوگا اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے دائرے ہی نظر آئیں گے۔

ملک بھر میں نماز کسوف کااہتمام

ملک کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے دوران نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں کی مساجد میں نماز کسوف ادا کی جارہی ہے جس میں شرکت کے لیے شہری بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

سورج گرہن کےدوران احتیاط برتنےکی ہدایات

ماہرین کی جانب سےشہریوں کوسورج گرہن کےدوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج گرہن کو براہ راست نہ دیکھیں۔

Advertisement

شہریوں کوہدایت جاری کرتےہوئےکہاگیاہے کہ سورج گرہن کو حفاظتی چشمہ لگا کر دیکھاجاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version